ETV Bharat / sports

Women Asia Cup 2022 Semi Final تھائی لینڈ کو شکست دے کر بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچی

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 12:19 PM IST

ویمنز ایشیا کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم تھائی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی ٹیم کو 149 رنز کا ہدف دیا، تاہم جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 74 رنز بنا سکی۔ Women Asia Cup 2022 Semi Final

Women Asia Cup 2022 Semi Final: IND enter final, beat THA by 74 runs
تھائی لینڈ کو شکست دے کر بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچی

سلہٹ: ویمنز ایشیا کپ 2022 کا پہلا سیمی فائنل میچ بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا، پہلے سیمی فائنل میں بھارتی خواتین ٹیم نے تھائی لینڈ خواتین ٹیم کو 74 رنز سے شکست دی۔ تھائی نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ جب کے بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی ٹیم کو 149 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 74 رنز بنا سکی۔ دیپتی شرما نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ Women Asia Cup 2022 Semi Final, IND enter final, beat THA by 74 runs

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ ٹیم کو 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے ہیں۔ شیفالی ورما نے 28 گیندوں میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے اور مندھانا 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔

بھارتی بلے باز جمائمہ روڈریگز نے 26 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائی۔ اس کے علاوہ ہرمن پریت کور 30 ​​گیندوں پر 36 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ پوجا وستراکر نے 13 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔

تھائی لینڈ کی جانب سے سورنارین ٹیپوچ نے عمدہ بولنگ کی اور 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نتایا بوچاتھم، تھیپاچا پوتھاونگ اور فانیتا مایا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں نے فائنل میں جگہ بنانے کے مقصد سے میدان میں اترے ہیں۔ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے گزشتہ میچ میں تھائی لینڈ کی خواتین کو صرف 37 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔ تاہم آج دوبارہ بھارتی ٹیم نے تھائی لینڈ ٹیم کو 74 رنز سے شکست دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.