ETV Bharat / sports

Deepti Sharma Mankad رن آؤٹ سے پہلے ڈین کو کئی وارننگ دی گئی تھیں، دیپتی شرما - بھارت انگلینڈ یک روزہ سیریز

بھارت اور نگلینڈ کے درمیان تیسرے یکروزہ میچ میں دپیتی شرما نے انگلش بلے باز چارلی ڈین کو مانکڈ کیا تھا۔ (نان اسٹرائیکر اینڈ پر کریز سے باہر رہنے پر آؤٹ کرنا) جو موضوع بحث ہوا ہے۔ Deepti Sharma on Charlotte Dean's Dismissal

Deepti Sharma Mankad
انگلش بلے باز چارلی ڈین مانکڈ کا شکار
author img

By

Published : Sep 26, 2022, 7:47 PM IST

کولکاتا: بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر دیپتی شرما نے چارلی ڈین کے متنازع لیکن جائز رن آؤٹ پر کہا کہ رن آؤٹ سے پہلے ڈین کو کئی وارننگ دی گئی تھیں۔ بھارت اور انگلینڈ کے مابین تیسرے یک روزہ میچ میں میزبان انگلینڈ کو جب میچ جیتنے کے لیے 39 گیندوں پر 17 رنوں کی ضرورت تھی تب انگلش چارلی ڈین (47 رنز) نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑی تھیں۔ اننگ کا 44 واں اوور پھینکنے کے دوراب بھارتی گیند باز دیپتی شرما نے چارلی ڈین کو کریز سے باہر نکلا ہوا پایا اور انہیں رن آؤٹ کرکے بھارت کو سیریز میں 3-0 کی جیت دلائی۔ دیپتی شرما نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا کہ چارلی ڈین کو کئی بار وارننگ دینے کے بعد ایسا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ India vs England ODI Series

دیپتی شرما نے کولکاتہ میں ٹیم کی آمد کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'یہ ایک منصوبہ تھا کیونکہ ہم نے انہیں پہلے ہی وقت سے پہلے کریز چھوڑنے کے لئے کئی بار خبردار کیا تھا۔ دیپتی نے کہا کہ ہم نے یہ قواعد و ضوابط کے مطابق کیا، ہم نے امپائروں کو بتایا تھا کہ وہ کریز سے باہر تھیں۔ ہم زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضوابط کے مطابق فیلڈنگ ٹیم کے پاس نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے بلے باز کو بغیر وارننگ کے بھی آؤٹ کرنے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے دیپتی شرما (68 ناٹ آؤٹ) اور اسمرتی مندھانا (50) کی نصف سنچریوں کے بعد رینوکا سنگھ (29/4) کی شاندار گیندبازی کی بدولت ہفتہ کے روز خواتین کے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.