ETV Bharat / sports

Mohammad Rizwan on Burning Quran تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی چاہتے ہیں، محمد رضوان

پاکستانی قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور ہم بھی دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 9, 2023, 10:57 PM IST

لاہور: پاکستانی قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک اللہ سبحان تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ ہر مسلمان نے قرآن پاک کی آیات کو اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے اور اس قدر محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا صرف اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب اس کا محافظ اسے دل سے نکال دے۔ محمد رضوان کا کہنا تھا قرآن پاک کی بے حرمتی تو دور کی بات کوئی ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔ وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور جو اس دنیا میں لوگوں کی رہنمائی کے لیے آیا ہے، ان مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات اپنے مذہب سے جڑے ہوتے ہیں اور ہم بھی دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں۔

  • Quran is a word of guidance for the whole Humanity from Allah Subhanahu wa Ta'ala and every Muslim has preserved the Ayahs in their hearts.
    And henceforth, damaging of much protected word seems possible only after the termination of its protectors. Let alone the desecration of… pic.twitter.com/pFaXie8y3e

    — Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) July 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

خیال رہے کہ عید الاضحیٰ کے روز سویڈن میں ایک ملعون شخص نے مسجد کے سامنے پولیس کی نگرانی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں نے آواز اٹھائی تھی اور اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملعون شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ملک بھر میں 7 جولائی کو یوم تقدیس منایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عراق نے سویڈش حکام سے واقعے کے ذمہ دار عراقی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، خلیج تعاون کونسل کے سربراہ سمیت کئی سربراہان مملکت نے اس فعل کی مذمت کی ہے۔ اسی طرح کا احتجاج سویڈن میں جنوری میں بھی ہوا تھا جب ڈنمارک کے دائیں بازو کے رہنما راسموس پالوڈان نے ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کو نذر آتش کر دیا تھا۔(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.