میلبورن:آج یہاں میلبورن رینیگیڈز کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری برسبین ہیٹ ویمن ٹیم کی اوپنر گریس ہیرس 26 گیندوں پر 49 رنز اور جارجیا ریڈمین 39 گیندوں میں 49 رن کی عمدہ اننگز اور چارلی ناٹ کے 12 گیندوں میں 23 رنز، بیس ہیتھ کے نو گیندوں میں 19، میکائلا ہنکلی کے 19 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 17 رنوں کی بدولت مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر 187 رن کا اسکور کھڑا کیا۔
رینیگیڈز ویمن کی جانب سے ہیلی میتھیوز نے تین اور ریسا کوٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں جارجیا پریسٹوز اور جارجیا ویرہم کو ایک ایک وکٹ ملا۔
188 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری میلبورن رینیگیڈز ویمنز ٹیم کے لئے جارجیا ویرہم نے 16 گیندوں میں سب سے زیادہ 36، اوپنر ٹیمی بومونٹ نے 18 گیندوں میں 34، ہرمن پریت کور نے 26 گیندوں میں 31 رن، کپتان ہیلی میتھیوز نے 16 گیندوں میں 20 رنز اور جوزفین ڈولی نے آٹھ گیندوں میں 13 رنز بنائے۔ جارجیا پریسٹ وٹز نے 11 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 14 رن، سیرہ کائٹ دو گیندوں میں سات رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ تاہم دونوں بلے باز آخری اوورز میں مطلوبہ رنز نہ بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکیں۔ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر181 رن ہی بنا سکی۔
ہیٹ ویمنز ٹیم کی جانب سے سیرہ گلین نے 23 رنز دے کر چار وکٹ، چارلی ناٹ نے 33 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں جیس جانسن کو ایک وکٹ ملا۔
یو این آئی