ETV Bharat / sports

Sunil Gavaskar Dancing Video بھارت کی جیت پر سنیل گواسکر کا رقص، ویکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Oct 24, 2022, 11:39 AM IST

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے اس میچ میں ناٹ آؤٹ شکست 82 رنز بنا کر بھارت کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Watch Sunil Gavaskar dancing after team india victory against Pakistan
بھارت کی جیت پر سنیل گواسکر کا رقص، ویکھیں ویڈیو

میلبورن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے اس میچ میں ناقابل شکست 82 رنز بنا کر بھارت کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت کی جیت پر جہاں تمام کھلاڑیوں نے زبردست جشن منایا وہیں سابق کرکٹر سنیل گواسکر بھی جیت کی خوشی میں رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں گواسکر جیت کی خوشی میں رقص کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ عرفان پٹھان اور کرشنما چاری سری کانت بھی گواسکر کے ساتھ جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بتادیں کہ یہ تمام سابق کھلاڑی پاکستان بھارت میچ کے دوران کمنٹری کر رہے تھے۔ Sunil Gavaskar Dance

The celebration by Sunil Gavaskar is gold. pic.twitter.com/5RkFtEJ1nx

— Johns. (@CricCrazyJohns) October 23, 2022

غور طلب ہے کہ بھارتی ٹیم کو آخر کے دو اوورز میں 31 رنز درکار تھے۔ کوہلی نے حارث رؤف کے 19ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر ہدف کو آخری اوور میں 16 رنز تک کم کر دیا۔ ہاردک پانڈیا کو پہلی ہی گیند پر محمد نواز نے آؤٹ کر دیا۔ دنیش کارتک نے دوسری گیند پر ایک اور کوہلی نے تیسری گیند پر دو رن بنائے۔ چوتھی گیند نو بال تھی جس پر کوہلی نے چھکا لگایا۔ اب تین گیندوں میں چھ رنز درکار تھے۔ اگلی گیند وائیڈ تھی جس کے بعد بائے کے تین رن بنے، لیکن کارتک پانچویں گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

آر اشون نے آخری گیند پر رن ​​لے کر ٹیم کو جیت دلائی۔ اس کے بعد پورا اسٹیڈیم رقص کرنے لگا۔ ویراٹ کے بنائے گئے 82 رنز کی اننگز بہترین اننگز تھی اور انہیں پلیئر آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 159 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.