ETV Bharat / sports

PAK vs ENG 3rd T20 حارث رؤف کا باؤنسر انگلینڈ کے بلے باز کے ہیلمٹ میں پھنسا، ویڈیو وائرل - انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی

تیسرے T20 میں انگلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے دی۔ تاہم اس میچ میں ایک ایسا واقعہ پیش جو شوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ PAK vs ENG 3rd T20

watch haris rauf ball gets stuck on batters helmet
حارث رؤف کا باؤنسر انگلینڈ کے بلے باز کے ہیلمٹ میں پھنسا، ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Sep 24, 2022, 11:35 AM IST

Updated : Sep 24, 2022, 12:06 PM IST

PAK vs ENG 3rd T20 تیسرے T20 میں انگلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے دی۔ تاہم اس میچ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے کرکٹ شائقین خوب شیئر کررہے ہیں۔ دراصل پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا باؤنسر گیند بیٹر بروک کے ہیلمٹ میں پھنس گیا، اچھا ہوا کہ گیند چہرے پر نہیں لگی، ورنہ بڑا حادثہ بھی ہو سکتا تھا۔ Haris Rauf Ball Gets Stuck on Batters Helmet

یہ واقعہ انگلینڈ کی اننگز کے 17 ویں اوور کی چوتھی گیند پر پیش آیا جب بروک رؤف کی تیز باؤنسر مارنے کی کوشش میں چوک گئے اور گیند سیدھی ان کے ہیلمٹ میں جا لگی اور پھنس گیا۔ اس کے بعد کچھ دیر تک انگلینڈ بلے باز حیران نظر آئے اور گیند کو تلاش کرنے لگے تاہم اس کے فوراً بعد باؤلر رؤف بلے باز کے پاس گئے اور ہیلمٹ سے گیند نکلالنے لگے۔ اسی درمیان پاکستانی فیلڈرز نے ان سے بات کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ انہیں چوٹ تو نہیں لگی، پاکستانی کرکٹ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا خوب وائرل ہورہا ہے۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے بعد انگلینڈ کو اب سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ اس میچ میں انگلینڈ کے بلے باز حاوی نظر آئے اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 221 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے 42 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جب کہ ہیری بروک نے 35 گیندوں پر 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور 221 رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔ ہیری بروک نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور 5 چھکے لگائے جب کہ ڈکٹ نے 8 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔

دونوں کے درمیان 139 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی جس نے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا۔ اس کے بعد انگلینڈ کے گیند بازوں نے بابر اعظم اور رضوان کو جلدی آؤٹ کر کے میچ انگلینڈ کے جھولے میں ڈال دیا۔ پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز ہی بنا سکی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Sep 24, 2022, 12:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.