آسٹریلیا کے عظیم لیگ اسپنر شین وارن کا جسد خالی جمعرات کی رات کو میلبورن لایا گیا۔
خبروں کے مطابق عظیم اسپنر کے جسد خاکی کو لارہا ایک نجی جیٹ جمعرات کی رات ملیبورن کے ایسنڈن فیلڈس ہوائی اڈہ پر اترا۔ آنجہانی وارن کے جسد خاکی کو وطن بھیجنے کے لئے جمعرات کی صبح بینکاک کے ڈان موئنگ ہوائی اڈہ لایا گیا تھا۔ وارن کے جسد خاکی کو آسٹریلیائی پرچم سے لپٹے تابو ت میں رکھا گیا اور انہیں آسٹریلیا بھیج دیا گیا۔Australian Spin Legend Shane Warne's Body Arrives in Melbourne
وکٹوریا ریاست کے سربراہ ڈینیل اینڈریوز نے بدھ کو تصدیق کی تھی کہ 30مارچ کو ملبورن کرکٹ گراونڈ پر قومی احترام کے ساتھ وارن کو وداع کیا جائے گا۔ وارن کے کنبہ نے چھ مارچ کو اینڈریوز کے وارن کی سرکار ی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کی تجویز کی قبول کرلی تھی۔
اینڈریوز نے بدھ کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وارن کو وداعی دینے کے لئے میلبورن سے مناسب جگہ ہو ہی نہیں سکتی۔ وکٹوریہ کے لوگ ایم سی جی میں سرکاری اعزاز ی تقریب میں شین اور ہماری ریاست اور کھیلوں میں ان کے تعاون خراج عقیدت پیش کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں:Last Rites of Shane Warne: شین وارن کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی
خیال رہے کہ پور دنیا میں عظم اسپنر کے طورپر مشہور وارن کا چار مارچ کو تھائی لینڈ کو سموئی جزیرہ میں واقع ان کے ولا میں انتقال ہوگیا تھا۔ بعد میں بنکاک پولس نے تصدیق کی تھی کہ وارن کا انتقال قدرتی اسباب سے ہوا تھا۔
یو این آئی