ETV Bharat / sports

آئی پی ایل دنیا کی بہترین لیگ: وہاب ریاض - وہاب نے آئی پی ایل کے بارے میں کیا کہا

پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض نے کرکٹ پاکستان یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل ایک ایسی لیگ ہے جہاں عالمی سطح کے بہترین کھلاڑی کھیلتے ہیں اس لیے آپ پی ایس ایل کے ساتھ آئی پی ایل کا موازنہ نہیں کرسکتے ہیں۔

wahab reyaz
پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض
author img

By

Published : May 17, 2021, 12:44 PM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز وہاب ریاض نے انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل) کو دنیا کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی فرنچائزی لیگ قرار دیا ہے۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سُپر لیگ کی گیندبازی سب سے بہترین ہے۔

ریاض نے کرکٹ پاکستان یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل میں عالمی سطح کے بڑے اور مشہور کھلاڑی آکر کھیلتے ہیں، آپ پی ایس ایل کے ساتھ آئی پی ایل کا موازنہ نہیں کرسکتے ہیں۔

میرے خیال سے آئی پی ایل ایک مختلف سطح پر ہے، ان کے ضوابط جداگانہ اور جس طرح سے وہ چیزیں چلاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جس طرح سے وہ کھلاڑیوں کا مسودہ تیار کرتے ہیں یہ بالکل مختلف ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی لیگ آئی پی ایل کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل، آئی پی ایل کے بعد دنیا کی دوسری بہترین لیگ ہے،

واضح رہے کہ لیفٹ آرم بالر وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ، 91 یک روزہ اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.