لندن:انگلینڈ کے لارڈز کے تاریخی کرکٹ میدان پر پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے وائٹلی بلاسٹ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ سسکسز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے آل راونڈر شاداب خان نے نے 30 گیندوں پر 59 رنز کی دھواں دھار باری کھیلی۔شاداب خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے مفید رن بنائے۔
آل راونڈر شاداب نے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے قریباً 200 کا اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔آل راؤنڈر نے میدان کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے اور حریف بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ سسکسز نے شادب خان کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 181 رن بنا ئے۔جواب میں حریف ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 177 رن ہی بنا سکی۔ سسکسز نے میڈلیکس کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں چار رنوں سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:Icc Teast Ranking آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم نے ایک درجہ ترقی
یہ شاداب خان کی 250 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آٹھویں نصف سنچری تھی۔ میچ میں شاداب نے اپنی زبردست پاورہٹنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔شاداب خان کی شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اس جیت کے باوجود شاداب خان کی کاونٹی ٹیم سسکسز اپنے گروپ میں سات میچوں میں دو جیت اور تین شکست کے ساتھ 4 پوائنٹ کی بدولت ساتویں پوزیشن پر ہے۔
یو این آئی