جنوبی افریقہ دورے سے قبل ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس Virat Kohli Press conference on South Africa Test Series میں کہا کہ جنوبی افریقہ کی تیز اور اچھال والی پچوں پر پریکٹس میچ فائدہ مند رہتا ہے لیکن اس کا موقع نہ ملنے سے بھی وہ اس دورے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ہندوستانی ٹیم کو 2018 کے دورہ جنوبی افریقہ میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وراٹ نے کہا ’’اس وقت ایک نئی ٹیم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا تھا۔ جوہانسبرگ کی ٹیسٹ فتح سب سے مشکل حالات میں آئی تھی، جس سے ٹیم کو بہت زیادہ خود اعتمادی حاصل ہوئی تھی۔ ہم اب بھی اس جیت سے ترغیب لیتے ہیں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا میں ملی جیت اسی سفر کا ایک حصہ ہے۔ اب جنوبی افریقہ کے چیلنجنگ ٹور پر بھی ہم ایسا ہی کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
Test Skipper Virat Kohli: جنوبی افریقہ دورے سے قبل وراٹ کوہلی نے توڑی خاموشی، کہا ون ڈے کھیلوں گا
انہوں نے کہا ’’پچوں پر رفتار اور اچھال ہوگی۔ ایسے وقت میں آپ کو اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہم نے پہلے بھی ایسا کیا ہے لیکن کبھی کبھی جب کوئی سیشن خراب ہوتا ہے تو وہ سیشن پوری طرح خراب ہوجاتا ہے۔ گزشتہ کچھ وقت میں ہم نے اس میں بہتری کی ہے اور تجربے کے ساتھ ہی اور اچھا ہوتا جائے گا۔ ہم وہاں کچھ خاص کر کے سیریز جیت سکتے ہیں‘‘۔
وراٹ نے مزید کہا ’’جنوبی افریقہ واحد جگہ ہے جہاں ہم نے اب تک سیریز نہیں جیتی ہے۔ اس لیے ہم ایسا کرنے کے لیے زیادہ حوصلہ افزا ہیں۔ ہم صرف ٹیسٹ نہیں بلکہ سیریز جیتنے کے ارادے سے اتریں گے‘‘۔
یو این آئی