ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی نے ویکسین کی پہلی ڈوز لی

author img

By

Published : May 10, 2021, 10:53 PM IST

وراٹ کوہلی سمیت اب تک انگلینڈ ٹور پر جانے والے چار کھلاڑیوں نے ویکسین لی ہے۔

Virat Kohli
Virat Kohli

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اورسینئر تیز گیندباز ایشانت شرما نے پیر کے روز کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لی۔ وراٹ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے بھی جلد از جلد ویکسین لگانے کی اپیل کی۔

ہندوستان کے گیندباز ایشانت شرما نے بیوی پرتیما سنگھ کے ساتھ ویکسین لگوانے کی فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں سبھی فرنٹ لائن ورکرز کا شکرگزار ہوں۔ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

وراٹ کوہلی سمیت اب تک انگلینڈ ٹور پر جانے والے چار کھلاڑیوں نے ویکسین لگوا لی ہے۔ ان سے پہلے نائب کپتان اجنکیا رہانے، امیش یادو اور ایشانت شرما نے بھی پہلی ڈوز لے لی تھی۔ وہیں شکھردھون نے بھی ویکسین لگوا لی ہے۔

وراٹ اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما گزشتہ کچھ روز میں کورونا کے خلاف جنگ میں ملک کے باقی لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں۔ تین دن پہلے انہوں نے لوگوں کی مدد کے لئے ایک فنڈ ریزنگ کمپین ’’ ان دز ٹوگیدر ‘‘ کی شروعات کی تھی ۔ اس مہم کے ذریعہ وراٹ اور انوشکا کراوڈ فنڈنگ کی مدد سے سات کروڑ روپئے جمع کرنے ہیں۔ دونوں نے خود اس میں دو کروڑ روپئے کا تعاون کیا ہے۔

وراٹ اور انوشکا اس مہم کے ذریعہ ابتک 3.6 کروڑ روپئے جمع کرچکے ہیں۔ اس رقم کو اے سی ٹی گرانٹس کو سونپا جائے گا۔ اس کے بعد اس رقم کا استعمال ضرورت مندوں کو آکسیجن، طبی سازوسامان اور مین پاور اور ویکسین کی سہولیات پہنچانے کے لئے ہوگا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.