ETV Bharat / sports

Virat Kohli Record سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ویراٹ کوہلی کے نام ایک اور عالمی ریکارڈ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 9:45 PM IST

ایشیا کپ 2023 میں پاکستان کے خلاف ویراٹ کوہلی نے ون ڈے میں اپنے کیریئر کی 47ویں سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ کوہلی ون ڈے میں سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

Virat Kohli
ویراٹ کوہلی

کولمبو : ویرات کوہلی نے پیر کو ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 13,000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ کوہلی نے یہ سنگ میل پیر کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف ایشیا کپ سپر 4 کے مقابلے میں حاصل کیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میں شاندار اننگ کے دوران سچن تنڈولکر کا دیرینہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی کوہلی ون ڈے میں اس تاریخی مقام تک پہنچنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تنڈولکر کے علاوہ رکی پونٹنگ، سنتھ جے سوریا اور مہیلا جے وردھنے اس سنگ میل تک پہنچنے والے دوسرے کرکٹرز ہیں۔ تنڈولکر نے 13 ہزار رنز بنانے کے لیے 321 اننگز کھیلی جبکہ کوہلی نے 267 اننگز میں ہی یہ سنگ میل عبور کیا۔ پونٹنگ (341) اور سنگاکارا (363) نے بھی 300 سے زائد اننگز کھیلی جبکہ جے سوریا نے 416 اننگز میں یہ ہندسہ حاصل کیا تھا۔

ون ڈے میں تیز ترین 13000 رنز بنانے والے کھلاڑی

  • ویراٹ کوہلی- 267 اننگز
  • سچن تنڈولکر - 321 اننگز
  • رکی پونٹنگ - 341 اننگز
  • کمار سنگاکارا- 363 اننگز
  • سنتھ جے سوریا- 416 اننگز

اس کے علاوہ کوہلی 50 سے زیادہ اوسط رکھنے والے ان مذکورہ پانچ کھلاڑیوں میں سے واحد بلے باز بھی ہیں۔ وہیں 47 ون ڈے سنچریوں کے ساتھ کوہلی اب تنڈولکر کے ون ڈے سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری سے صرف دو سینچری دور ہیں۔ ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں پر 356 رنز بنائے جس میں کوہلی نے 111 اور کے ایل راہول نے 122 رنز بنائے۔ دونوں نے مل کر 194 گیندوں پر 233 رنز کی ریکارڈ شراکت داری کی، جو کہ ون ڈے ایشیا کپ میں سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ اس پہلے 2012 میں بھارت کے خلاف محمد حفیظ اور ناصر جمشید کے درمیان 224 رنز کی سب سے بڑی شراکت داری تھی۔

ون ڈے ایشیا کپ میں سب سے بڑی شراکت داری

  • 233 - کوہلی اور کے ایل راہل بمقابلہ پاکستان، 2023
  • 224 - محمد حفیظ اور ناصر جمشید بمقابلہ انڈیا، 2012
  • 223 - شعیب ملک اور یونس خان بمقابلہ ہانگ کانگ، 2004
  • 214 - بابر اور افتخار احمد بمقابلہ نیپال، 2023

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.