ETV Bharat / sports

سالگرہ پر ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے ویراٹ کوہلی پہلے بھارتی کھلاڑی - ون ڈے میں سالگرہ پر سنچری

ویراٹ کوہلی نے اپنا 49 واں ون ڈے سنچری بنا کر ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کی لی ہے۔ کوہلی نے یہ سنگ میل اپنی 35 ویں سالگرہ پر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں حاصل کی۔ Virat Kohli 49th ODI ton

Virat Kohli becomes first Indian to score World Cup ton on birthday
ویراٹ کوہلی سالگرہ پر ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 9:28 PM IST

کولکاتہ: ویراٹ کوہلی نے اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سچن کے 49 ویں ون ڈے سنچری کی ریکارڈ برابری کی۔ اس کے ساتھ ہی وراٹ اپنی سالگرہ پر ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے قبل اپنی سالگرہ پر سابق بھارتی کھلاڑی ونود کامبلی اور سچن تنڈولکر نے ون ڈے سنچری بنائی ہے۔ لیکن کوہلی نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ میں انجام دیا جو ان کو دوسروں سے الگ کرتا ہے۔ کوہلی نے ناٹ آوٹ 101 رنز بنائے اور بھارت نے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 326/5 کا چیلنجنگ ہدف دیا۔

ونود کامبلی اپنی سالگرہ پر سنچری بنانے والے ون ڈے میں پہلے بلے باز تھے۔ انہوں نے یہ 1993 میں سری لنکا کے خلاف کیا تھا اور 100 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اپنی سالگرہ پر ٹندولکر نے بھی 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔ سچن نے آسٹریلوی اٹیک کے خلاف شاندار 134 رنز بنائے۔

لیجنڈری سری لنکن بلے باز سنتھ جے سوریا نے بھی اپنی سالگرہ کے موقع پر سنچری بنائی تھی اور یہ سنچری انہوں نے 2008 میں بنگلہ دیش کے خلاف بنائی تھی۔ نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز راس ٹیلر نے بھی اپنی سالگرہ پر سنچری بنائی اور 2011 میں پاکستان کے خلاف ناٹ آوٹ 131 رنز بنائے۔ دو اور بلے بازوں نے اپنی سالگرہ پر ون ڈے سنچری اسکور کی ہے۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام لیتھم نے 2022 میں ہالینڈ کے خلاف ناٹ آؤٹ 140 رنز بنائے اور اس سے قبل ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں آسٹریلیا کے مچل مارش نے اپنی سالگرہ پر پاکستان کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں مارش نے 121 رن بنائے۔

ون ڈے میں سالگرہ پر سنچری بنانے والے بلے باز:

  • ونود کامبلی - 100* بمقابلہ سری لنکا، 1993
  • سچن ٹنڈولکر - 134 بمقابلہ آسٹریلیا، 1998
  • سنتھ جے سوریا - 130 بمقابلہ بنگلہ دیش، 2008
  • راس ٹیلر - 131* بمقابلہ پاکستان، 2011
  • ٹام لیتھم - 140* بمقابلہ نیدرلینڈز، 2022
  • مچل مارش - 121 بمقابلہ پاکستان، 2023
  • ویراٹ کوہلی - 101* بمقابلہ جنوبی افریقہ، 2023

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.