ETV Bharat / sports

Uruguay Champion یوروگوے نے اٹلی کو ہرا کر انڈر 20 ورلڈ کپ کا خطاب کیا اپنے نام

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 7:26 PM IST

یوروگوے نے اتوار کو اٹلی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 1-0 گول سے شکست دے کر انڈر 20 فیفا ورلڈ کپ کا پہلا خطاب جیت لیا۔خطابی جیت کے بعد یورو گوئے کے کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں جم کر جشن منایا

یوروگوے نے اٹلی کو ہرا کر انڈر 20 ورلڈ کپ کا خطاب کیا اپنے نام

لا پلاٹا (ارجنٹینا): فارورڈ لوسیانو روڈریگیز نے آخری لمحات میں واحد گول کیا جس کی بدولت یوروگوے نے اتوار کو اٹلی کو 1-0 سے شکست دے کر انڈر 20 فیفا ورلڈ کپ کا پہلا خطاب جیت لیا۔

دلچسپ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن دفاعی لائن نے انہیں ناکام بنا دیا جس سے پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں وقت تیزی سے گزر رہا تھا لیکن یوروگوے کے تیز رفتار فارور کھلاڑی ڈ روڈریگیز نے 86 ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے گول داغ کر یورپی ٹیمون کی مسلسل چار فتوحات کا سلسلہ توڑتے ہوئے اپنی ٹیم کے سر جیت کا سہرا باندھ دیا۔

فتح سے سرشار یوروگوے کے لیورپول مونٹی ویڈیو کے لیے فٹ بال کھیلنے والے روڈریگیز (19) نے کہا ’’ہم عالمی چیمپئن ہیں۔ میرے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ یہ واقعی ایک خوشی سے پاگل کرنے والا لمحہ ہے۔ اصل میں یہ خوشی کا لمحہ ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھنا پسند کروں گا۔ ہماری ٹیم بہتر تھی اور جیتنے کی حقدار تھی۔ ہر کھلاڑی نے اپنے تربیتی سیشن اور میچوں میں اپنا سب کچھ دیا اور آخر میں ہم جیت گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Champions League 2023 Final انٹر میلان کو شکست دے کر مانچسٹر سٹی نے پہلی بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتا

ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں لا پلاٹا کے ڈیاگو میراڈونا اسٹیڈیم میں 40,000 سے زائد تماشائیوں نے فائنل دیکھا۔ اسٹیڈیم میں موجود افراد میں فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو اور جنوبی امریکن فٹ بال کنفیڈریشن کے سربراہ الیجینڈرو ڈومنگیوز بھی موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.