ETV Bharat / sports

Jadeja and Mohali Stadium: جڈیجہ اور موہالی کی انوکھی محبت کی کہانی

author img

By

Published : Mar 7, 2022, 10:38 PM IST

جڈیجہ نے موہالی میں کھیلے گئے چار ٹیسٹ میچوں میں تین بار پلیئر آف دی میچ کا خطاب جیتا۔ وہ 2013 میں اس گراؤنڈ پر کھیلے گئے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے Ravindra Jadeja and Mohali Stadium۔

Story of Ravindra Jadeja
Story of Ravindra Jadeja

موہالی: آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے اپنی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے ہندوستان کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں تین دن کے اندر ایک اننگز اور 222 رن کی زبردست جیت درج کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پانچویں سب سے بڑی جیت ہے۔ 2018 میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 272 رنز سے شکست دی تھی، جو ٹیم کی تاریخ کی سب سے بڑی جیت تھی۔ پانچ سب سے بڑی فتوحات میں تین تو پچھلے پانچ سالوں میں ملی ہیں Ravindra Jadeja and Mohali Stadium۔

رویندرا جڈیجہ ٹیسٹ میچ میں 150 رنز بنانے اور پھر نو وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 2014 میں شکیب الحسن نے زمبابوے کے خلاف 124 رنز کے عوض 10 وکٹیں حاصل کی تھیں اور میچ میں 143 رنز (137 اور 6) بنائے تھے۔

یہ ساتواں موقع تھا جب کسی کھلاڑی نے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی اور کم از کم نو وکٹیں لیں۔ جڈیجہ ایسا کرنے والے دوسرے ہندوستانی بن گئے۔ اس سے پہلے جڈیجہ کے اسپن پارٹنر روی چندرن اشون نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2011 کے تاریخی ٹائی ٹیسٹ میں 103 رنز بنائے تھے اور نو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جڈیجہ نے موہالی میں کھیلے گئے چار ٹیسٹ میچوں میں تین بار پلیئر آف دی میچ کا خطاب جیتا ہے۔ وہ 2013 میں اس گراؤنڈ پر کھیلے گئے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے اگلے تین ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے یعنی 2015 میں جنوبی افریقہ کے خلاف، 2016 میں انگلینڈ کے خلاف اور 2022 میں سری لنکا کے خلاف۔ جڈیجہ سے پہلے صرف دو ہندوستانی کھلاڑی کسی ایک گراؤنڈ پر تین ایوارڈ جیتے ہیں۔ سچن تنڈولکر چنئی میں چار بار میچ کے بہترین کھلاڑی رہے جبکہ دہلی میں تین بار انیل کمبلے پلیئر آف دی میچ رہے۔ جڈیجہ کسی ایک گراؤنڈ پر لگاتار تین ایوارڈ جیتنے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بھی بن گئے Jadeja became the winner of three awards on one ground۔

مزید پڑھیں:

موہالی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں جڈیجہ کی بلے بازی اور باؤلنگ اوسط میں 67.08 کا فرق ہے۔ یہاں چار میچوں میں انہوں نے 81.75 کی اوسط سے 327 رنز بنائے ہیں اور 14.66 کی اوسط سے 27 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ایک ہی گراؤنڈ پر 300 رنز بنانے اور 20 وکٹیں لینے والے تمام کھلاڑیوں کی فہرست میں صرف عظیم گیری سوبرز کی بیٹنگ اور باؤلنگ اوسط میں بڑا فرق ہے۔ سوبرز نے سبینا پارک میں 104.15 کی شاندار اوسط سے اسکور کیا اور 32.55 کی اوسط سے گیند کا شکار کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.