ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش نے جاپان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 7:35 PM IST

انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے گروپ بی کے میچ میں پیر کو جاپان کو 99 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد بنگلہ دیش نے عاشق الرحمن شبلی کی 55 رن کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی بدولت 11.2 اوور میں نو وکٹ پر 100 رن بنا کر تاریخی جیت حاصل کرلی۔Under 19 Asian Cup

بنگلہ دیش نے جاپان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی
بنگلہ دیش نے جاپان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی

دبئی:بنگلہ دیش کی جانب سے ذیشان عالم نے 16 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رن بنائے۔ وہ آٹھویں اوور کی پانچویں گیند پر ہنز کے ہاتھوں بولڈ آوٹ ہو گئے۔ عاشق الرحمن شبلی نے 45 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 55 رن بنائے۔ چودھری محمد رضوان 10 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جاپان کی طرف سے واحد وکٹ ہینز نے حاصل کی۔اس سے قبل آج بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر جاپان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی جاپانی ٹیم میچ میں شروع سے آخر تک جدوجہد کرتی نظر آئی۔ ان کا کوئی بھی کھلاڑی 20 رن بھی نہ بنا سکا۔ جاپان کی جانب سے نہار پرمار نے سب سے زیادہ 18 رن بنائے۔

کیفر لیک نے 17 رن بنائے اور کازوما کاٹو سٹافورڈ صرف 13 رن بنا کر دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ اس کے علاوہ آدتیہ پھڑکے، ہیوگو کیلی اور ہیروٹاکے نے آٹھ آٹھ رن بنائے۔ 99 رن کے اسکور میں 15 رن ایکسٹرا کے طور پر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:پچیس برسوں بعد ویسٹ انڈیز کی ہوم گراونڈ میں ون ڈے سیریزکی جیت

بنگلہ دیش کی جانب سے محفوظ الرحمن ربی اور عارف الاسلام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اقبال حسین ایمن، معروف مریدھا، روہناٹ دولہ بورسن، شیخ پاویز جبون اور چودھری محمد رضوان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے سری لنکا کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں دو وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 220 رن بنا ئے جواب میں یو اے ای نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 224 رن بنا کر میچ جیت لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.