متحدہ عرب امارات UAE میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ Under-19 Asia Cup 2021 میں بھارت نے افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ India Defeat Afghanistan By Four Wickets. بھارت کی ٹورنامنٹ میں تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کو 154 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ تین میچوں کے بعد بھارت کے گروپ اے میں اب چھ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ بھارت نے افغانستان کی جانب سے 260 رنز کا ہدف 48.2 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بھارت کی جانب سے ہرنور سنگھ نے 74 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے، راج باوا نے 55 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 43 ناٹ آؤٹ اور کپتان یش ڈھول نے 26 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ اے رگھوونشی نے 47 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 35، شیخ رشید نے چھ، آرادھیہ یادیو نے 12 اور کوشل تامبے نے 29 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے نور احمد نے سب سے زیادہ چار وکٹیں لیے۔
بتادیں کہ افغانستان کی انڈر 19 ٹیم نے 50 اوورز میں چار وکٹوں پر 259 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔ ٹیم کی جانب سے اعجاز احمد احمد زئی نے 68 گیندوں پر ایک چوکے اور سات چھکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان سلیمان سیفی نے 73 اور اللہ نور نے 26 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی محمد اسحاق نے 19 اور خیبر ولی نے 12 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے راج وردھن، راج باجوہ، وکی اور کوشل نے ایک ایک وکٹ لیے۔
- یہ بھی پڑھیں: Ind vs SA 1st Test Match: بھارت-جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوا
پاکستان نے کپتان قاسم اکرم کی آل راؤنڈ کارکردگی (50 رنز، 52 رن پر 3 وکیٹ) کی بدولت اپنے آخری گروپ مرحلے کے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 21 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 219 رنز بنائے جب کہ یو اے ای کی ٹیم 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز ہی بناسکی۔