ETV Bharat / sports

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست - بھارت پاکستان میچ

دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے اذان اویس کی شاندار سنچری کی بدولت اتوار کو روایتی حریف بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ U19 Asia Cup

U19 Asia Cup IND vs PAK
انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 10, 2023, 8:34 PM IST

دبئ: اذان اویس کی 105 رنز کی ناٹ آؤٹ سنچری اور کپتان سعد بیگ کی 68 رنز کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے اتوار کو انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

260 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنر شمل حسین پانچویں اوور میں آٹھ رنز پر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے اذان اویس نے شاہ زیب خان کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 110 رنز کی شراکت قائم کی۔ شاہ زیب 63 رنز بنا کر 28ویں اوور کی پانچویں گیند پر مشیر خان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے سعد بیگ نے اویس کے ساتھ میچ وننگ پارٹنرشپ کی اور 47 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنا کر پاکستان کو فتح دلا دی۔

بھارت کی جانب سے واحد کامیاب باؤلر مروگن ابھیشیک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ کوئی باؤلر پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ نہیں کر سکا۔ بھارت نے میچ میں سات گیند بازوں کا استعمال کیا۔ اس سے قبل اوپنر آدرش سنگھ (62) اور کپتان ادے سہارن (60) کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 93 رنز کی شراکت کی مدد سے بھارت نے پاکستان کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے۔

آئی سی سی اکیڈمی اسٹیڈیم میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے آئی بھارتی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کے دو بلے باز صرف 46 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ایسے میں آدرش اور سہارن نے صبر سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو مقابلے میں واپس لایا۔ آدرش اننگز کے 32ویں اوور میں وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے جبکہ سہارن کو عبید شاہ نے اپنا شکار بنایا۔

بعد کے اوورز میں سچن داس (58) نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اسکور بورڈ کو تیز کیا جس کی وجہ سے بھارت 250 رنز کا ہندسہ عبور کر سکا۔ پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 46 رنز دے کر چار بھارتی بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر حسن اور عبید شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.