ETV Bharat / sports

India vs South Africa Tickets بھارت جنوبی افریقہ ون ڈے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

بھارت جنوبی افریقہ کے درمیان 6 اکتوبر کو لکھنؤ میں کھیلے جانے والے پہلے یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 16 ستمبر کی شام سے شروع ہو گئی ہے۔ India vs South Africa Tickets

بھارت جنوبی افریقہ ون ڈے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 8:46 AM IST

لکھنؤ: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 6 اکتوبر کو لکھنؤ میں کھیلے جانے والے پہلے یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعہ کی شام سے شروع ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لکھنؤ کے اٹل بہاری ایکنا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تقریباً 50 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں میچ کی تیاریاں جنگی بنیادوں پر کی جارہی ہیں۔ India vs South Africa ODI Series

یو پی سی اے کے قائم مقام سی ای او انکت چٹرجی نے کہا کہ یونین کے ٹکٹنگ پارٹنر پے ٹی ایم کے ذریعے گزشتہ شام 6 بجے سے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی گئی ہے، جب کہ آن لائن خریداری میں دلچسپی نہ رکھنے والے شائقین کے ٹکٹ خاص طور پر ایکنا اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر پر دستیاب ہوں گے۔ 2 اور 3 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک دو کاؤنٹرز سے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Men's T20 World Cup بھارت پاکستان میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقہ میزبان بھارت کے ساتھ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا جس میں 28 ستمبر کو ترواننتا پورم، 2 اکتوبر کو گوہاٹی اور 4 اکتوبر کو اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں میچ کھیلے جائیں گے۔ لکھنؤ میں پہلا ون ڈے کھیلنے کے بعد بھارتی ٹیم 9 اکتوبر کو رانچی اور 11 اکتوبر کو دہلی میں جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.