ETV Bharat / sports

IND vs Wi 3rd T20: ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرنے اترے گی - بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز تیسرا ٹی ٹوئنٹی

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔ بھارت سیریز میں 0۔2 سے آگے ہے۔ Third T20 match between India and West Indies

ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرنے اترے گی

author img

By

Published : Feb 20, 2022, 7:53 AM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم اتوار (20 فروری) کو کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت درج کرکے ویسٹ انڈیز کو تین۔صفر سے کلین سویپ کرنے کے مقصد سے اترے گی۔ India vs West Indies in Kolkata

بھارت فی الحال سیریز میں دو۔صفر سے آگے ہے۔ ٹیم انڈیا نے اس سے پہلے ون ڈے سیریز بھی تین۔صفر سے کلین سویپ کی تھی۔ India won the T20 series against the West Indies

اگر بھارت یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ پورے دورے میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کر دے گا اور یہ اس کی دوسری کامیابی ہوگی۔ اس سے قبل 2017 میں وراٹ کوہلی کی قیادت میں بھارت کی ٹیم نے سری لنکا کے دورے پر تینوں فارمیٹ (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20) میں میزبان سری لنکا کو 0-9 سے کلین سویپ کیا تھا۔

بھارت کے علاوہ پاکستان اور نیوزی لینڈ نے دو دو جبکہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے ایک ایک بار ایسا کیا ہے۔

بھارتی ٹیم اچھی فارم میں نظر آرہی ہے خاص طور پر بلے بازی بہتر ہورہی ہے۔گیندبازی اور فیلڈنگ میں حالانکہ کچھ کمی ہے لیکن پوری ٹیم کی کوششوں کی وجہ سے اس پر زیادہ اثر نہیں ہورہا ہے۔

بلے بازی کی بات کریں تو روہت شرما، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت اور وینکٹیش ایر بلے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں حالانکہ کوہلی اور پنت تیسرے اور آخری میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ایسے میں شریس ایر، رتوراج گائیکواڑ اور دیپک ہڈا کو تیسرے میچ میں موقع مل سکتا ہے۔ وہیں گیندبازی میں شاردل ٹھاکر، محمد سراج، اویس خان اور کلدیپ یادیو کو موقع دیا جا سکتا ہے۔ Kohli and Pant out of third T20 match

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے رفتار پکڑ لی ہے لیکن وہ فتح کے قریب نہیں پہنچ پارہی ہے۔ وکٹ کیپر نکولس پورن ٹیم کے لئے شاندار بلے بازی کررہے ہیں۔ پورن نے پہلے میچ میں 43 گیندوں پر 61 اور دوسرے میچ میں 41 گیندوں پر 62 رن بنائے۔ اس کے ساتھ ہی رومین پاول نے بھی 36 گیندوں میں 68 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs WI 2nd T20: ویسٹ انڈیز کو آٹھ رنز سے شکست دے کر بھارت نے سیریز جیتی

ویسٹ انڈیز کی گیندبازی کمزور نظرآرہی ہے۔ تجربہ کار گیندبازوں کی غیرموجودگی کہیں نہ کہیں ٹیم کو نقصان پہنچا رہی ہے لیکن پھر بھی ویسٹ انڈیز کو کمزور نہیں سمجھا جا سکتا۔ تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت کو سخت چیلنج دے سکتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ کلین سویپ سے بچنے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.