پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں سیریش میں ایک ایک کی برابری پر ہے۔ دونوں ٹیمیں تیسرے اور آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سیریز جیتنا چاہیں گی۔ دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے اپنے ون ٖڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔ third ODI between Australia and Pakistan today
پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے ون ڈے میچ میں امام الحق (106) اور بابر اعظم (114) کی سنچریوں کے علاوہ فخر زمان کے 67 رنز کے بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے 349 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے اپنی یک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا، اس سے قبل 2014 میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف327 رنز کاہدف حاصل کیا تھا۔ Pakistan Beat Australia in 2nd ODI
میزبان ٹیم کو خوشی ہوگی کہ ٹاپ آرڈر بلے باز اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ خاص طور پر امام جو اب ون ڈے میں لگاتار سنچریاں بنا چکے ہیں۔ دوسرے میچ میں کپتان بابر کی شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان تیسرے میچ مضبوطی سے اترے گا۔ مڈل آرڈر بلے بازوں نے بھی کچھ سنسنی خیز اننگز کھیلی لیکن پاکستان کو محمد رضوان سے مزید رنز کی امید ہوگی، جو اب تک بلے سے خاموش رہے ہیں۔ میزبان ٹیم بھی اپنی باؤلنگ میں بہتری لانا چاہیں گی کیونکہ انہوں نے اہم اوقات میں وکٹیں لینے کے لیے جدوجہد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: PAK vs AUS ODI: بابر نے توڑا وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ
دوسری جانب آسٹریلیا بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں پیچھے نہیں ہے۔ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ دونوں میں خاص طور پر لیگ اسپنر ایڈم زمپا کی قیادت میں اسپنرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹریوس ہیڈ نے ٹاپ آرڈر میں اچھی بلے بازی کی ہے اور بین میکڈرموٹ نے پہلے ون ڈے میں نصف سنچری بنانے کے بعد دوسرے میچ میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔ مارکس اسٹوئنس نے بھی بلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن کپتان ایرون فنچ اب بھی اپنی فارم کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔