ETV Bharat / sports

South Africa vs Australia پہلے بچے کی پیدائش کے باعث ڈی برائن تیسرے ٹیسٹ سے باہر - South Africa vs Australia 3rd Test

جنوبی افریقہ کے بلے باز تھیونس ڈی برائن آسٹریلیا کے خلاف 4 دسمبر سے سڈنی میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ De Bruyn ruled out of third Test

پہلے بچے کی پیدائش کے باعث ڈی برائن تیسرے ٹیسٹ سے باہر

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 7:48 AM IST

میلبورن: جنوبی افریقہ کے بلے باز تھیونس ڈی برائن اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے وطن واپسی کی وجہ سے سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہو جائیں گے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ ڈی برائن کو جنوبی افریقہ نے ریسی وین ڈیر ڈوسن کی جگہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے بلایا تھا۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے ڈی برائن نے میچ کی دونوں اننگز میں بالترتیب 12 اور 28 رنز کا حصہ ڈالا۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ کو اننگز اور 182 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ Theunis de Bruyn Return South Africa

ان کی غیر موجودگی کا مطلب ہے کہ سڈنی میں ہونے والے تیسرے اور آخری میچ کے لیے جنوبی افریقہ کو کم از کم ایک تبدیلی کرنی ہوگی۔ سیریز میں 0-2 سے پیچھے رہنے کے بعد پروٹیز وان ڈیر ڈوسن یا اضافی وکٹ کیپر ہینرک کلاسن کو موقع دے سکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے نئے سال کے موقع پر سڈنی روانہ ہوگا۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جسے جیت کر پروٹیز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں زندہ رکھنا چاہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Australia vs South Africa Test آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 17 سال بعد اپنی سرزمین پر شکست دی

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر (ناٹ آؤٹ 200) کی ڈبل سنچری اور ایلکس کیری (111) کی سنچری کے بدولت جنوبی افریقہ کو ایک اننگز اور 182 رن سے شکست دے دی تھی۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 189 رن بنائے جبکہ آسٹریلیا نے 575/8 پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ جنوبی افریقہ اپنی دوسری اننگز میں 386 رن سے پیچھے رہنے کے بعد چوتھے دن 204 رن پر سمٹ گئی۔ Australia vs South Africa Test Australia vs South Africa Test

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.