ETV Bharat / sports

روٹ اور بمراہ کو ٹیسٹ رینکنگ میں فائدہ - टेस्ट रैंकिंग: जो रूट ने विराट कोहली को पछाड़ा;

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور بھارتی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے ناٹنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ کے دوران شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے۔

روٹ اور بمراہ کو ٹیسٹ رینکنگ میں فائدہ
روٹ اور بمراہ کو ٹیسٹ رینکنگ میں فائدہ
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 10:56 PM IST

وہیں سابق نمبر ایک کے ٹسٹ بلے باز روٹ نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی پہلی اور دوسری اننگز کے بالترتیب 64 اور 109 رنز کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بمراہ نے میچ میں نو وکٹوں کے ساتھ 10 مقام کا اضافہ کیا ہے۔ وہ نویں نمبر پر پہنچ گئے ہے۔ بمراہ کے کیریئر کی بہترین رینکنگ تین ہے، جو ستمبر 2019 میں تھی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایک درجے ترقی کے ساتھ ساتویں، اولی رابنسن 22 درجے ترقی کے ساتھ 46 ویں اور بھارتی فاسٹ بولر شردول ٹھاکر 19 درجے ترقی کر 55 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت اور انگلینڈ ٹیم پر جرمانہ، میچ فیس کے ساتھ پوائنٹس بھی کاٹے گئے

دوسری جانب بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ تین اننگز میں پہلی اننگز میں نصف سنچری کے ساتھ بیٹس مینوں میں 36 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ اوپنر لوکیش راہل پہلی اور دوسری اننگ میں بالترتیب 84 اور 26 رنز بنانے کے بعد 56 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے اوپنر ڈوم سیبلی بھی چار درجے ترقی کے ساتھ 52 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.