ETV Bharat / sports

Emerging Asia Cup 2023 ٹیم انڈیا نے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیا کپ کا خطاب جیتا

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 1:11 PM IST

ٹیم انڈیا اے نے ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ 2023 جیت لیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ India beat Bangladesh in Emerging Asia Cup

ٹیم انڈیا نے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیا کپ کا خطاب جیتا

مونگ کوک: ہانگ کانگ میں ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ایمرجنگ ٹیمز کپ 2023 کے فائنل میں انڈیا اے ٹیم نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے اور بنگلہ دیش 'اے' ٹیم کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش 'اے' ٹیم بھارتی گیند بازوں کے سامنے جدوجہد کرتی نظر آئی۔ آخر کار ٹیم انڈیا کے گیند بازوں کے سامنے پوری ٹیم 19.2 اوور میں صرف 96 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے یہ میچ 31 رنز سے جیت لیا۔

مونگ کوک میں کھیلے جا گئے ایشین کرکٹ کونسل ویمنز ایمرجنگ ٹیم کپ 2023 کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے دنیش ورندا نے 29 گیندوں پر 36 رنز بنائے جس میں 5 چوکے اور 1 چھکا بھی شامل تھا جب کہ کنیکا آہوجا نے 23 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنایا۔ لیکن کپتان شویتا سہراوت صرف 13 رنز بنا سکیں۔ ٹیم اپنی پوری اننگز میں چھوٹی شراکتوں کے ذریعے 127 کے اسکور تک پہنچی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر اور سلطانہ خاتون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ashes 2023 دلچسپ مقابلے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دی

وہیں 128 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش اے ٹیم کو ٹیم انڈیا نے ابتدائی جھٹکا دیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 19.2 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنا سکی۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے منت کشیپ نے آغاز میں دو جھٹکے دینے کے ساتھ مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شریانکا پاٹل نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو جھنجوڑ دیا۔ پاٹل نے 4 اوور میں 13 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے صرف 3 بلے باز ہی ڈبل اسکور تک پہنچ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.