نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے جنوبی افریقہ پہنچ گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے اس ویڈیو میں ٹیم انڈیا کا بھارت سے جنوبی افریقہ پہنچنے تک کا پورا سفر دکھایا گیا ہے۔ یہ سیریز 10 دسمبر سے شروع ہو کر 14 دسمبر کو ختم ہوگی۔
-
South Africa bound ✈️🇿🇦#TeamIndia are here 👌👌#SAvIND pic.twitter.com/V2ES96GDw8
— BCCI (@BCCI) December 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">South Africa bound ✈️🇿🇦#TeamIndia are here 👌👌#SAvIND pic.twitter.com/V2ES96GDw8
— BCCI (@BCCI) December 7, 2023South Africa bound ✈️🇿🇦#TeamIndia are here 👌👌#SAvIND pic.twitter.com/V2ES96GDw8
— BCCI (@BCCI) December 7, 2023
اس ویڈیو کے آغاز میں بھارتی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، ایشان کشن، تلک ورما ایئرپورٹ پر نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد ٹیم جنوبی افریقہ کے سفر پر روانہ ہوجاتی ہے۔ جنوبی افریقہ کے ائیرپورٹ پر پہچنے کے بعد کھلاڑی سر پر اپنے بیگ رکھ کر دوڑتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ درحقیقت جب بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ پہنچی تو ائیرپورٹ پر بارش ہو رہی تھی، جس سے بچنے کے لیے کھلاڑی سر پر بیگ رکھ کر بس کی طرف بھاگتے ہیں۔
بس میں سوار ہونے کے بعد کھلاڑی ڈائریکٹ ہوٹل پہنچتے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سوریہ کمار یادو اس سیریز میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔ اس سے قبل سوریا نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی تھی جسے انہوں نے چار ایک سے جیتا تھا۔ اب وہ جنوبی افریقہ میں ایک بار پھر اپنی فتح کا جھنڈا لہرانا چاہیں گے۔ جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد بھارت کو تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں