ETV Bharat / sports

ٹی 20 ورلڈ کپ: اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد متوقع - Cricket news

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے دوران اسٹیڈیم میں 70 فیصد شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی جو اسٹیڈیم میں میچ کا لُطف لے سکیں گے۔

T20 World Cup
T20 World Cup
author img

By

Published : Oct 4, 2021, 7:42 PM IST

متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسٹیڈیم کی 70 فیصد نشستوں پر شائقین کومیچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس بات کی تصدیق آئی سی سی نے کی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہورہا ہے جس میں عمان پہلے راؤنڈ میں پاپوا نیوگنی کے مدمقابل ہوگی۔

پہلے راؤنڈ میں سے چار ٹیمیں اہم مقابلے میں ٹاپ آٹھ ٹیموں کے ساتھ مین راؤنڈ میں کھیلے گی جو 23 اکتوبر سے شروع ہوگا جہاں پہلے میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا جب کہ اس ایونٹ کا فائنل میچز 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

کورونا وبا کے بعد متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں منعقدہ یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہوگا۔ رواں برس جون میں یو اے ای میں منعقدہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے حصے میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت نہیں تھی جب کہ جاری آئی پی ایل میں بھی تماشائیوں کی کم تعداد کو میدان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

آئی سی سی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے میزبان ملک کے حکام کے ساتھ مل کر کافی کام کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مداحوں کا محفوظ ماحول میں استقبال کیا جائے۔ کووڈ 19 پروٹوکول تمام مقامات پر نافذ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے عمان اور یو اے ای دونوں ممالک میں ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ ابوظہبی کے اسٹیڈیم میں سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لیے پوڈز بنائے جائیں گے جس میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

عمان کرکٹ اکیڈمی میں ایک عارضی ڈھانچے میں 3000 شائقین کو میدان میں آنے کے انتظام کو تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اصل میں بھارت میں منعقد ہونا تھا لیکن کووڈ 19 کیسز میں اضافے کے بعد اسے یو اے ای منتقل کردیا گیا جہاں اس وقت آئی پی ایل کا دوسرا مرحلہ کھیلا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.