ETV Bharat / sports

T20 world cup: عمان نے پاپوا نیوگنی کو دس وکٹوں سے شکست دی - ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ

عمان نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے کوالیفائنگ کے گروپ بی کے پہلے میچ میں پاپوانیوگنی کو دس وکٹ سے شکست دے دی۔

T20 world cup: عمان نے پاپوا نیوگنی کو دس وکٹوں سے شکست دی

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 8:15 PM IST

جتیندر سنگھ (ناٹ آؤٹ 73) اور عاقب الیاس (ناٹ آؤٹ 50) رنز کی شاندار نصف سنچری اور ان کے مابین 131 رن کی اوپننگ ساجھیداری کی مدد سے عمان نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کرتے ہوئے پاپوانیوگنی کو کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے پہلے میچ میں آج دس وکٹ سے شکست دے دی۔

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاپوا نیو گنی نے 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 129 رنز بنائے جبکہ عمان نے 13.4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 131 رنز بنا کر 38 گیندیں باقی رہتے 10 وکٹوں سے جیت حاصل کرلی۔

جتندر سنگھ نے 42 گیندوں پر 73 رنز کی میچ فاتح اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ عاقب الیاس نے 43 گیندوں پر ناٹ آوٹ 50 رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز، دیکھیں بھارت کا شیڈول

پاپوا نیو گنی کی جانب سے کپتان اسد والا نے 43 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ عمان کی جانب سے کپتان ذیشان مقصود نے چار اوورز میں صرف 20 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.