ETV Bharat / sports

T20 World Cup آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی - T20 World Cup Scotland vs ireland

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے وارم اپ میچ میں آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ Ireland Beat Scotland by six Wickets

T20 World Cup: ireland beat scotland by six wickets
آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 2:25 PM IST

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے وارم اپ میچ میں اسکاٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 176 رنز بنائے۔ 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ Ireland Beat Scotland by six Wickets

کرٹس کیمفر نے دھواں دار اننگز کھیلی، جب کہ جارج ڈوکریل نے آخر تک ان کا ساتھ دیا۔ دونوں نے 9.3 اوورز میں 119 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کر کے میچ کو یکطرفہ کر دیا۔ کرٹس کیمفرنے 32 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔

اس سے قبل اوپنر مائیکل جونز اور کپتان رچی بیرنگٹن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 176 تک پہنچایا۔ اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے مضبوط آغاز کیا اور پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز بنائے۔ جارج منسی 1 رن، میتھیو کراس 21 گیندوں پر 28 رنز اور رچی بیرنگٹن 27 گیندوں پر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر مائیکل جونز نے 55 گیندوں پر 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

گروپ بی کے پہلے راؤنڈ کے 7ویں میچ میں آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ آمنے سامنے تھے۔ دن کے آخر میں ہوبارٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ممالک کی ٹیمیں اپنی اپنی طرف سے جیتنے کی بھرپور کوشش کیں۔ اس قبل آئرلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا میچ ہار گئی تھی۔ وہیں سکاٹ لینڈ کی ٹیم اپنا پہلا میچ جیتنے کے بعد پرجوش تھی، لیکن اس میچ نے انہیں مایوس کیا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.