ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2022 نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو 153 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ Pakistan beat New Zealand

T20 World Cup 2022: Pakistan beat New Zealand
نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا
author img

By

Published : Nov 9, 2022, 4:56 PM IST

Updated : Nov 9, 2022, 10:37 PM IST

سڈنی: فارم میں واپسی کرنے والے کپتان بابر اعظم (53) اورمحمد رضوان (57) کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے بدھ کے روز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 20 اوورز میں 153 رنز کا ہدف دیا جسے بابر کی ٹیم نے پانچ گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔

بابر اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پہلی بار 50 رنز کا ہندسہ پارکیا۔ بابر نے 42 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جبکہ رضوان نے 43 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ بابر اور رضوان نے پہلی وکٹ کے لیے 105 رنز کی سنچری پارٹنرشپ کرکے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے باصلاحیت نوجوان بلے باز محمد حارث نے 26 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ شان مسعود (03 ناٹ آؤٹ) نے آخری اوور کی پہلی گیند پر فاتح رن بنا کر پاکستان کو فائنل میں پہنچایا۔

T20 World Cup 2022: Pakistan beat New Zealand
نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہندوستان یا انگلینڈ سے ہوگا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن جلد ہی49 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد ڈیرل مچل (53 ناٹ آؤٹ) اور کین ولیمسن (46) نے 68 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کا دباؤ سے باہر نکالا۔

ولیمسن نے 46 رنز کی اپنی اننگز میں 42 گیندیں کھیلی اور ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہیرو رہنے والے مچل نے 35 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ڈیون کونوے نے 21 (20) رنز بنائے جب کہ جیمز نیشم نے 12 گیندوں میں ناقابل شکست 16 رنز بنائے۔ پاکستان نے پہلے 10 اوورز میں نیوزی لینڈ کو صرف 59 رنز بنانے دیئے لیکن مچل ولیمسن کی شراکت کی مدد سے نیوزی لینڈ نے آخری 10 اوورز میں 93 رنز جوڑ کر سڈنی کی سست پچ پر پاکستان کوقابل دفاع ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار اوورز میں 24 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد نواز کو ایک وکٹ ملی۔پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا اور پاور پلے میں 55 رنز کا اضافہ کیا۔ بابر کو بھی صفر کے اسکور پر لائف لائن ملی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 30ویں نصف اسکور کی جب کہ رضوان بھی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پچاس کے اسکور تک پہنچے۔ ٹرینٹ بولٹ (33/2) نے دونوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بابر اور رضوان نے پہلی وکٹ کے لیے 105 رنز جوڑے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر رضوان کی یہ تیسری سنچری شراکت ہے۔ اس سے قبل یہ جوڑی 2021 میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں ہندوستان (152) اور نامبیا (113) کے خلاف بھی سنچری پارٹنرشپ بنا چکی ہے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث نے ایک بار پھر جارحانہ انداز اپنایا اور دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ حارث اس وقت آؤٹ ہوئے جب پاکستان کو جیت کے لیے سات گیندوں پر دو رنز درکار تھے، حالانکہ ٹم ساؤتھی نے آخری اوور کی پہلی گیند وائیڈ پھینک دی، جبکہ مسعود نے اگلی گیند پر ایک رن لے کر پاکستان کا ہدف حاصل کیا۔

محمد رضوان کو شاندار نصف سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کو فائنل میں ہندوستان یا انگلینڈ میں سے کسی ایک کا مقابلہ کرنا ہے۔ جمعرات کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ہندوستان اور پاکستان اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 کے فائنل میں آمنے سامنے تھے، جہاں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی ٹیم نے مصباح الحق کی ٹیم کو شکست دی تھی۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے بھی پاکستان کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہےکہ فائنل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان نے عمران خان کی کپتانی میں 1992 کے ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

یواین آئی۔

Last Updated : Nov 9, 2022, 10:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.