حیدرآباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ اس قبل سڈنی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے شکست دے کر پاکستان ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ پاکستان نے 153 رن کا جیت کا ہدف 19 اوورس اور ایک گیند میں تین وکٹ کے نقصان میں پورا کر کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد رضوان نے 57 رن بنائے، جب کہ کپتان بابر اعظم نے 53 رن اسکور کیے۔
اِس سے پہلے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹ پر 152 رن ہی بنا سکی۔ Daryl Mitchell نے 53 رن بنائے، جب کہ Kane Williamson نے 46 رن اسکور کیے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے دو وکٹ لیے، جبکہ محمد نواز کو ایک وکٹ ملا۔
مزید پڑھیں: