ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2021: بنگلہ دیش پر ویسٹ انڈیز کی سنسنی خیز جیت

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

T20 World Cup 2021: بنگلہ دیش پر ویسٹ انڈیز کی سنسنی خیز جیت
T20 World Cup 2021: بنگلہ دیش پر ویسٹ انڈیز کی سنسنی خیز جیت
author img

By

Published : Oct 29, 2021, 10:19 PM IST

وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن (40) اور آل راؤنڈر جیسن ہولڈر (15) کی طوفانی اننگز کے بعد آندرے رسل کے شاندار آخری اوور کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں تین رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔

دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے اور پھر بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں پر 139 رنز پر روک دیا۔

بنگلہ دیش کو اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر جیت کے لیے ایک چوکا درکار تھا لیکن رسل نے بہترین بال ڈال کر جیت ونڈیز کے جھولی میں ڈال دی۔ نکولس پورن کو ان کی شاندار اننگز پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پچھلے میچوں کی طرح اس بار بھی اچھا آغاز نہیں ملا۔ اوپنر کرس گیل اور ایون لیوس زیادہ کچھ نہ کر سکے اور بالترتیب 10 گیندوں پر چار اور نو گیندوں پر چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے روسٹن نے 39 رنز بنائے لیکن وہ بہت سست تھے۔ انہوں نے 46 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ کپتان کیرون پولارڈ 18 گیندوں پر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ تاہم اننگز کے ہیرو نکولس پورن اور جیسن ہولڈر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی

پورن نے ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 40 اور ہولڈر نے دو چھکوں کی مدد سے پانچ گیندوں پر 15 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ فاسٹ بولر تسکین احمد کو کوئی وکٹ نہیں ملی لیکن وہ چار اوورز میں صرف 17 رنز دے کر سب سے زیادہ کفایتی بولر رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.