ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2021: بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے جیتنا ضروری - ICCT-20 विश्व कप 2021

آئی سی سی ٹی۔20 عالمی کپ 2021 میں اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے سپر 12 راؤنڈ کے مقابلے میں بھارت کی نگاہیں سیمی فائنل پر ہوں گی۔

T20 World Cup 2021: بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے جیتنا ضروری

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 10:57 PM IST

آئی سی سی ٹی۔20 عالمی کپ 2021 میں اتوار کے روز بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی جیت درج کرنے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل کی راہ میں ایک قدم آگے بڑھانا چاہے گی۔ نیوزی لینڈ کا بھی یہی ارادہ ہوگا۔

دبئی بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم پر شام ساڑھے سات بجے کھیلا جانے والا یہ میچ ہر لحاظ سے دلچسپ ہوگا۔ فی الحال دونوں ہی ٹیموں نے ابھی کوئی جیت درج نہیں کی ہے۔ دونوں کو ہی پاکستان کے خلاف اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

بھارت جہاں یکطرفہ انداز میں شکست کھایا تھا وہیں نیوزی لینڈ کو تھوڑے بہت چیلنج کے بعد شکست حاصل ہوئی تھی۔ ایسے میں دونوں ہی ٹیمیں مضبوط واپسی کرتے ہوئے جیت درج کرکے اپنا لوہا منوانا چاہیں گی۔ یہ میچ ہارنے والی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ بہت مشکل ہو جائے گی۔

دونوں ٹیمیں نئے لائحہ عمل اور منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیں گی۔جس کے تحت ٹیم میں تبدیلی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پاکستان کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد ہندستانی ٹیم میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ ایلیون میں تجربہ کار اسپنرروی چندرن اشونی اور شاردل ٹھاکر کو جگہ مل سکتی ہے۔ وہیں تیز گیند بازوں جسپریت بمراہ اور محمد شمی سے گیند کے ساتھ اچھا پرفارمنس کرنے کی امید ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مذہب کے نام پر ٹرول کرنا انسانیت کا سب سے نچلا درجہ: وراٹ کوہلی

دونوں ٹیم کے درمیان 16 ٹی20 بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں جس میں دونوں نے 8-8 اپنے نام کیے ہیں۔ وہیں آئی سی سی ٹی۔20 عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کا دبدبہ رہا ہے۔ دونوں کے درمیان ٹی۔20 عالمی کپ میں دو بار 2007 اور 2016 کو آمنا سامنا ہوا ہے اور دونوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی ہے۔ بھارت جیت کے ساتھ اس ریکارڈ کو بھی بہتر کرنے کی کوشش کرے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.