بھارت اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان گزشتہ سال ہی سیریز منعقد کی جا رہی تھی کہ کورونا وائرس وبا نے اپنے پیر پھیلا دیئے۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے یہ سیریز نہیں ہو سکی تھی۔ تاہم اب بھارت اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین 7 مارچ سے کھیلی جانے والی سیریز کے لیے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کی سیریز میں شائقین کے داخلے سے متعلق ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ فیصلہ بی سی سی آئی کو کرنا تھا، لیکن یہ مسئلہ بی سی سی آئی نے یو پی کرکٹ ایسوسی ایشن پر ڈال دیا ہے۔ یوپی کرکٹ ایسوسی ایشن اس مسئلے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے مستقل رابطے میں ہے، لیکن کافی غور و خوض کے بعد یہ دونوں ہی ابھی تک نتائج پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز منگل کو ہو چکی میٹنگ کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔
آج اس سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے جس میں کچھ فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ خبروں کے مطابق اس سے قبل اسٹیڈیم کی گنجائش کا 40 سے 50 فیصد شائقین کے داخلے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ لیکن حال ہی میں کورونا انفیکشن میں اضافے کی وجہ سے الجھن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
ویسے ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم انتظامیہ کا 20 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا منصوبہ ہے، لیکن اس سلسلے میں تصویر ابھی تک صاف نہیں ہو سکی ہے۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کا پہلا میچ پہلے ون ڈے کی شکل میں 7 مارچ کو کھیلا جائے گا اور سیریز 24 مارچ کو ٹی ٹونٹی میچ پر ختم ہو گی۔ اس سیریز میں پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ اس طرح ہوں گے۔
ایک روزہ سیریز کا شیڈول
7 مارچ: پہلا ون ڈے
9 مارچ: دوسرا ون ڈے
12 مارچ: تیسرا ون ڈے
14 مارچ: چوتھا ون ڈے
17 مارچ: پانچواں ون ڈے
ٹی۔20 سیریز کا شیڈول
20 مارچ: پہلا ٹی 20 میچ (ڈے نائٹ)
21 مارچ: دوسرا ٹی 20 میچ (ڈے نائٹ)
24 مارچ: تیسرا ٹی 20 میچ