ETV Bharat / sports

پی ایس ایل فائنل: کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں خطابی جنگ

پاکستان سُپر لیگ کا فائنل مقابلہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین 17 نومبر کو کراچی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

PSL
PSL
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 8:12 PM IST

پی ایس ایل ٹورنامنٹ کا دوسرا ایلیمنیٹر اتوار کے روز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز نے 25 رنز سے جیت کے ساتھ ہی فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے۔

کراچی کنگز نے سنیچر کو کوالیفائر میں ملتان سلطانس کو سُپر اوور میں ہرایا تھا جبکہ اُسی دن پہلے ایلمینیٹر میں لاہور قلندرز نے پیشاور زلمی کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔

دوسرے الیمینٹر میں لاہور قلندرز نے بیس اوورز میں 6 وکٹ پر 182 رنوں کا مضبوط اسکور بنایا۔ تمیم اقبال نے 30 رنز، فخر زمان 46، سمیت پٹیل نے 26 اور ڈیوڈ ویس نے محض 21 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 48 رنز بنائے تھے۔ ویوڈ ویس نے 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے تھے۔

اس کے جواب میں ملتان سلطانز ٹیم 19.1 اوورز میں 157 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف اور ڈیوڈ ویس نے تین تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ویس کو ان کی شاندار کاکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.