ETV Bharat / sports

پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤوف ٹیم میں شامل - میلبورن اسٹارز کے مداح

پاکستان کے فاسٹ بالر حارث رؤوف نے بگ باش لیگ میں میلبورن اسٹارس کی جانب سے کھیلنے کے لیے حامی بھرلی ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی دستیابی کی تصدیق بھی کردی۔

Pakistani fast bowler Harris Rauf to represent Melbourne Stars in Big Bash League
پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤوف بگ باش لیگ میں میلبورن اسٹارس کی کریں گے نمائندگی
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 5:31 PM IST

پاکستانی تیز گیندباز حارث رؤوف بگ باش لیگ میں میلبورن اسٹارس کی نمائندگی کریں گے۔ جس کی انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تصدیق بھی کردی ہے۔

اس بات کا اعلان کرتے ہوئے میلبورن اسٹارس کی انتطامیہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے تیز گیندباز حارث رؤوف بگ باش لیگ کے سیزن 10 کے لیے میلبورن اسٹارس کی جانب سے جنوری میں دستیاب ہوجائیں گے۔

حارث رؤف جو اعلیٰ سطح پر 10 وائٹ بال میچز کھیل بھی چکے ہیں اور اس وقت نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان 2021 کے اعلان کے بعد دستیابی کی تصدیق کردی ہے۔

خبر کے مطابق بگ بیش لیگ میں گذشتہ سیزن میں میلبورن اسٹارس کو پہلی پوزیشن حاصل ہونے کے بعد نمایاں مقام حاصل کرنے والے پاکستان کے فاسٹ بالر حارث رؤف رواں دسویں سیزن کے لئے کلب میں واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا

"مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اس سیزن میں میلبورن اسٹارس میں واپس آرہا ہوں اور دوبارہ ایم سی جی میں کھیل سکوں گا۔ پچھلے سیزن میں یہ ایک ناقابل یقین سفر تھا اور اس نے میری زندگی کو کئی اعتبار سے نہایت ہی تبدیل کردیا۔"

انہوں نے مزید کہا " میلبورن اسٹارس کے مداح میری بہت حمایت کرتے تھے اور میں ان کے سامنے دوبارہ کھیلنے کے لیے نہایت ہی پُرجوش ہوں، اور زیادہ انتظار نہیں کرسکتا۔" رؤوف نے ایک سوال کے جواب میں کہا، "میلبورن میں تمام پاکستانی کمیونٹی کی حمایت لاجواب تھی اور امید ہے کہ ہم اس سیزن میں کچھ بڑی پُرفارمنس پیش کرسکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.