ETV Bharat / sports

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے دی شکست - اردو خبر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دفاعی چیمپئن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے دی شکست

author img

By

Published : Feb 21, 2021, 2:17 PM IST

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا رنگا رنگ آغاز سنیچر کو کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گیا۔ ایونٹ کے ابتدائی میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے دی شکست
کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے دی شکست

ابتدا سے ہی کراچی کنگز نے اپنے فیصلے کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی، جہاں 6 رنز پر ہی ٹام بینٹن کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد 7 رنز بنانے والے سرفراز احمد بھی 17 کے مجموعی اسکور پر ایک آسان بال پر کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

صائم ایوب کے ساتھ یونیورس باس کرس گیل نے ٹیم کو 55 کے مجموعی اسکور تک پہنچایا جہاں 8 رنز بنانے والے صائم بھی پویلین لوٹ گئے۔ 24گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلنے والے کرس گیل 68 کے مجموعی اسکور پر گرنے والی کوئٹہ کی چوتھی وکٹ بنے۔

کرس گیل نے 24گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی

بعد ازاں اعظم خان کے 17، قیس احمد کے 16 اور بین کٹنگ کے 11 رنز کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم 121 رنز تک پہنچ سکی جہاں کراچی نے اسے آل آؤٹ کردیا۔ کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 3 اور وقاص مقصود نے 2 شکار کیے جبکہ عماد وسیم، محمد عامر، عامر یامین اور ڈینئل کرسچن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

کوئٹہ کی ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے 4 کے مجموعی اسکور پر ہی شرجیل خان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ دوسری وکٹ پر جو کلارک اور بابر اعظم نے 55 رنز جوڑے، جبکہ 59 پر 46 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے والے جو کلارک آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے کولن انگرام کے ہمراہ ٹیم کا اسکور 87 رنز پر پہنچایا جہاں وہ بھی محمد حسنین کا شکار ہوگئے۔

بعد ازاں ایسے لگا جیسے میچ کوئٹہ کے ہاتھ سے نکل ہی گیا، کیونکہ کراچی کنگز کے محمد نبی نے 14 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 30 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ بہترین بولنگ پرفارمنس پر کراچی کنگز کے ارشد اقبال کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.