ETV Bharat / sports

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائٹیڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف شان دار فتح

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 1:59 PM IST

پاکستان سوپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹ سے شکست دے کر سیزن6 کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے، لیویس گریگوری نے قابل ذکر 49 رنز کی اننگ کھیلی۔

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائٹیڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف شان دار فتح
پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائٹیڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف شان دار فتح

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سوپر لیگ کے شاندار افتتاح کے بعد ہی میچز کا آغاز ہوگیا ہے۔ تیسرا میچ اسلام آباد اور ملتان کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں اسلام آباد یونائٹیڈ نےکامیابی حاصل کی اور میچ میں ملتان سلطانز کے نئے کپتان محمد رضوان کی 71 رنز کی شاندار بیٹنگ رائیگاں چلی گئی۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نےکامیابی کے لیے دیا گیا ہدف 19 اوورس میں پار کرلیا۔ ملتان سلطانز کی جیت کی راہ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے لوئیس گریگوری حائل ہوگئے، انہوں نے 49 رنز بنائے، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے دو وکتس بھی لیے، انہیں شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائٹیڈ کی سلطانز کے خلاف شان دار فتح

قبل ازیں اسلام آباد یونائٹیڈ کے شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اس کے ساتھ ہی محمد رضوان اور شاداب خان کی کپتانی میں کشمکش کا آغاز ہوگیا۔ کپتان محمد رضوان نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، 53 گیندوں کا سامنا کرنے والے اوپننگ بیٹسمین نے 8 چوکے اور 2 چھکے لگائے، انہیں محمد وسیم نے بولڈ کرتے ہوئے پویلین کی راہ دکھائی۔

ملتان سلطانز کے دوسرے بلے بازوں میں رِیلی روسو نے 25، کارلوس بریتھ ویٹ نے 22 اور جیمز وینس نے 16 رنز بنائے جس کی بدولت ملتان مقررہ 20 اوورز میں 150 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے تمام ہی بولرز نے عمدہ پرفارم کرنے کی کوشش کی، خاص طور پر محمد وسیم نے 29 رنز دے کر 3 اور گریگوری نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، دیگر میں حسن علی، فہیم اشرف اور کپتان شاداب خان نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے 151 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے بیٹنگ شروع کی تو اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہی، ایک موقع پر 74 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ الیکس ہیلز 29 فل سالٹ 13، شاداب خان 5، حسین طلعت 10، آصف علی 9 اور افتخار احمد 1 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے، یہی وہ موقع تھا جب میچ مکمل طور پر ملتان سلطانز کے حق میں تھا۔

اس موقع پر اسلام آباد یونائٹیڈ کے گریگوری نے فہیم اشرف کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کی روانی میں اضافہ کیا، دونوں کھلاڑیوں ساتویں وکٹ پر 43 رنز کی شراکت قائم کی۔ فہیم اشرف117 کے اسکور پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر کارلوس بریتھ ویٹ کی گیند پر شاہد آفریدی کو آسان کیچ دے بیٹھے، اس موقع پر لگا کہ ایک بار پھر ملتان سلطانز کی واپسی یقینی ہے پر، گریکوری نے سہیل تنویر کے آخری اوور میں 19 رنز بٹور کر میچ کو یکطرف کردیا، اسلام آباد کے مرد میدان لوئیس گریگوری نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پی ایس ایل 6 میں ہر ٹیم نے اپنا اپنا ایک میچ کھیل لیا ہے، لاہور قلندرز ، کراچی کنگز اور اسلام آباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے جبکہ ملتان سلطانز ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.