ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی-20 سیریز میں پاکستان کی کامیابی - سیریز کا دوسرا میچ

ویسٹ انڈیز اور پاکستان دونوں کو ایک اور مایوس کن دن کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہاں منگل کوکھیلا گیا چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ بھی تین اووروں کے بعد بارش کی نذر ہو گیا۔ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کے ساتھ ہی چار میچوں کی سیریز صفر ایک سے پاکستان کے نام ہوگئی۔

four-match-t20-series-in-the-name-of-pakistan
چارمیچوں کی ٹی-20 سیریز پاکستان کے نام
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 10:07 AM IST

Updated : Aug 4, 2021, 10:12 AM IST

سیریز کا دوسرا میچ واحد میچ تھا جو مکمل ہوا جس میں مہمان ٹیم پاکستان نے میزبان ٹیم کو سات رنوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ اس سے قبل افتتاحی میچ میں نو اور تیسرے میچ میں صرف 1.2 اوورز ہی کھیلے جا سکے تھے۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنیادی طور پر طے شدہ پانچ میچوں کی اس سیریز میں سے ایک میچ ختم کرنے کے لیے باہمی طور پر رضامندی ظاہر کی کیونکہ اس سے قبل کھیلی گئی ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی۔

سیریز کے یہ چار میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم تھے کیونکہ دونوں ٹیمیں رواں سال کے آخر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی جانب گامزن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ شکست دی

چوتھے میچ میں بارش کے موسم کے پیش نظر میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

سلامی بلے باز آندرے فلیچر نے پاکستان کے تجربہ کار اسپنر محمد حفیظ کے خلاف ابتدائی اوور میں 14 رن بنائے جبکہ یونیورس باس کرس گیل نے محمد وسیم جونیئر کے خلاف اگلے اوور میں 12 رن بنائے۔

حسن علی نے تیسرے اوور میں چار رن دے کررن ریٹ کو کنٹرول کیا اور ان تین اووروں کے بعد بارش نے میچ متاثرکیا اور آخر میں حکام کو میچ رد کرنا پڑا۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 4, 2021, 10:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.