ETV Bharat / sports

انگلینڈ کو نیوزی لینڈ سے ہوشیاررہنا ہوگا - ٹی 20 عالمی کپ 2021

دونوں ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے اب تک کے سفر کی طرح یہ میچ بھی دلچسپ ہوگا۔ انگلینڈ کو حالانکہ نیوزی لینڈ سے ہوشیار رہنا ہوگا کیوں کہ نیوزی لینڈ اس میچ میں انگلینڈ سے 2019 عالمی کپ (ونڈے) کے فائنل اور 2016 ٹی 20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ملی شکست کا حساب برابر کرنا چاہے گا۔

انگلینڈ کو نیوزی لینڈسے رہنا ہوگا ہوشیار

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 10:29 PM IST

دلچسپ طریقہ سے موجودہ ٹی 20 عالمی کپ 2021 کے سیمی فائنل میں پہنچی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بدھ کو یہاں ابوظہبی کے شیخ زیاد کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں کے درمیان شام 7:30 بجے ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے اب تک کے سفر کی طرح یہ میچ بھی دلچسپ ہوگا۔ انگلینڈ کو حالانکہ نیوزی لینڈ سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ کیوں کہ نیوزی لینڈ اس میچ میں انگلینڈ سے 2019 عالمی کپ (ونڈے) کے فائنل اور 2016 ٹی 20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ملی شکست کا حساب بے باق کرنا چاہے گا۔

در اصل 2019 کے عالمی کپ کا فائنل میچ ڈرا ہونے کے بعد فاتح منتخب کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور ہوا تھا لیکن یہ بھی ڈرا رہا تھا اور پھر باؤنڈری کی تعداد کے لحاظ سے انگلینڈ عالمی کپ خطاب جیت گیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹی 20 عالمی کپ کے 2016 ایڈیشن انگلینڈ اور نیوزی لینڈدونوں ٹیمیں اچھے فارم میں نظر آرہی ہیں اور دونوں چار چار لیگ میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔

انگلینڈ نے جہاں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، شری لنکا اور بنگلہ دیش جیسی اچھی ٹیموں کو شکست دی ہیں وہیں نیوزی لینڈ عالمی کپ کے اہم دعویداروں میں سے ایک مانے جارہے بھارت سمیت افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور نامیبیا جیسی ٹیموں کو شکست دے کر آیا ہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو حالانکہ بالترتیب جنوبی افریقہ اور پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بہر حال جنوبی افریقہ تو ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔ لیکن پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی ہے اور وہ کافی مضبوط نظر آرہی ہے۔

دونوں ٹیموں کی بلے بازی اور گیند بازی بے حد اچھی لگ رہی ہے۔ انگلینڈکی طرف سے بلے بازی میں جیسن رائے، جوشن بٹلر، جانی بیرسٹو اور لیام لیونسٹگٹون شاندار فارم میں ہیں، جب کہ کرس وکس، کریس جارڈن، عادل رشید، معین علی اور مارک ووڈ اچھی گیند بازی کررہے ہیں۔ جوسن رائے پنڈلی کی چوٹ کے سبب ٹی 20 عالمی کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ ٹیم میں جیمس وینس کو لیا گیا ہے جو لیام ڈاسن کے ساتھ پہلے سے ایک ریزرو کھلاڑی کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہیں اور انہیں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی تکنیکی ٹیم کے ذریعہ بھی منظوری حاصل کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کو بڑا جھٹکا، جیسن رائے ٹی 20 عالمی کپ سے باہر

ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تجربہ کار بلے بازی مارٹن گپتل نے بلے بازی میں محاذ سنبھالا ہوا ہے۔ ڈریل مچیل بھی ان کا بخوبی ساتھ دے رہے ہیں۔ مڈ آرڈر میں کپتان کین ویلمسن ڈوون کانوے اور گلین فلپس کے ساتھ اچھا مظاہرہ کررہے ہیں۔ گیند بازی میں تجربہ کار اور سینئر گیند باز ٹیم سعودی، ایش سوڈھی اور ٹرینٹ بولٹ مہلک گیند باز ی کررہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.