ETV Bharat / sports

انگلینڈ کو بڑا جھٹکا، جیسن رائے ٹی 20 عالمی کپ سے باہر - جیسن رائے

جیسن رائے پنڈلی کی چوٹ کے سبب ٹی 20 عالمی کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ انگلینڈ کی ٹیم میں جیمس ونس کو لیا گیا ہے جو لیام ڈاسن کے ساتھ پہلے سے ایک ریزرو کھلاڑی کے طورپر ٹیم کے ساتھ ہیں اور انہیں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تکنیکی ٹیم کے ذریعہ منظوری بھی مل گئی ہے۔

Jason Roy
جیسن رائے
author img

By

Published : Nov 9, 2021, 9:30 PM IST

رائے کو یہ چوٹ سپر 12 کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں لگی تھی جس میں انگلینڈ کی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے انہیں فیلڈنگ کے دوران درد محسوس ہوا تھا اور وہ اپنے اعصاب کو پکڑ رہے تھے۔ اس کے بعد جب وہ بلے بازی کرنے اترے تو پانچویں اوور میں درد کے سبب انہیں ریٹائر ہونا پڑا۔ وہ ٹیم فیزیو اور ٹام کرین کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر لنگڑاتے ہوئے میدان سے نکلے تھے۔

رائے نے کہا کہ میں عالمی کپ سے باہر ہونے سے مایوس ہوں۔ اس تلخ حقیقت کو قبول کرنا بہت مشکل ہے۔میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے نہیں رہوں گا اور امید ہے کہ ہماری ٹیم ٹرافی جیت کر لائے گی۔ یہ اب تک ایک غیر یقینی سفر رہا ہے۔ ہماری ٹیم کے خلاف کھلاڑیوں کو خود پر بھروسہ رکھنا ہوگا اور میچ پر پوری توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔رائے نے مزید کہا کہ ان کا ری ہیب شروع ہوچکا ہے اور امید ہے کہ وہ اگلے سال کے آغاز میں کیریبین ٹی 20 دورے سے پہلے خود کو تیار کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلینڈ کی ٹیم کی الیون میں فی الحال رائے کی جگہ ونس کو شامل کیا جاجاسکتا ہے لیکن اس بات کا بھی امکان ہے کہ ٹیم میں سیم بلنگس کو شامل کیا جائے گا جو میڈیل آرڈر کے بلے باز کے طورپر کھیل سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں ڈاویڈ ملان یا جانی بیسرٹو کو اننگز کی شروعات کرنی پڑے گی۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ٹیم میں رائے کی جگہ پر ڈیون ویلی یا ٹام کرین کو شامل کیا جائے جو گیند بازی کے ساتھ ساتھ ساتویں یا آٹھویں نمبر پر بلے بازی بھی کرسکتے ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے بعد کہا تھا کہ رائے ٹیم کے لیے یقینی طورپر اہم تھے۔مارگن نے کہا کہ رائے ٹیم کے لیے ایک بہت ہی اہم کھلاڑی ہیں۔ ٹیم کے لیے ٹاپ آرڈر پر انہوں نے کافی جوش کے ساتھ عمدہ بلے بازی کی تھی۔ ٹیم میں ان کے نہیں ہونے سے ہم کافی مایوس ہیں اور اس بات کے لیے دعا بھی کررہے ہیں کہ ان کی چوٹ زیادہ سنگین نہ ہو۔

رئے انگلینڈ کے گزشتہ ٹی 20 عالمی کپ سیمی فائنل میں پلیئر آف دی میچ تھے۔ انہوں نے 2016 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44گیندوں میں 78 رن بنائے تھے۔ وہیں 50اوور کے عالمی کپ میں چوٹ سے واپسی کے بعد لیگ میچوں میں انہوں نے بہترین پرفارمنس کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.