ETV Bharat / sports

BCCI Announced Top Performers Of Team India بھارت کے لیے سوریہ اور بھونیشور کمار ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پرفارمر - محمد سراج کو بہترین باؤلر قرار دیا گیا

سوریہ کمار یادو ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال میں 1000 رنز بنانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ BCCI Announced Top Performers Of Team India

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 1, 2023, 11:20 AM IST

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سال 2022 میں کھیل کے تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کے لیے بہترین مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے نام جاری کر دیے۔ بی سی سی آئی نے بلے باز سوریہ کمار یادو اور تیز گیند باز بھونیشور کو سال 2022 کے لیے ٹاپ ٹی 20 پرفارمر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ سوریہ کمار نے 31 ٹی 20 میچوں میں 117 کے بیسٹ اسکور کے ساتھ 1164 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ سوریہ کمار یادو نے اس سال 2 سنچریوں کے علاوہ 9 ہاف سینچری بنائی۔ سوریہ ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 1000 رنز بنانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ BCCI Announced Top Performers Of Team India

اس کے ساتھ ہی بھونیشور نے 32 میچوں میں 37 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 کا آغاز سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز سے کرے گی، جو 3 جنوری سے تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ ہوگا۔ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین پرفارمرز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ پنت نے سات میچوں میں 61.81 کی اوسط سے 680 رنز بنائے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 146 رنز ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیز گیند باز بمراہ نے پانچ میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔

ون ڈے فارمیٹ میں شریاس ائیر کو بہترین بلے باز جب کہ محمد سراج کو بہترین باؤلر قرار دیا گیا۔ ائیر نے 17 میچوں میں 724 رنز بنائے، جبکہ سراج نے 50 اوور کے فارمیٹ میں 15 میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کیں۔ BCCI Announced Top Performers Of Team India

بتا دیں کہ رشبھ پنت روڑکی کے نرسن بارڈر پر سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ وہ دہرادون کے میکس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال سے یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ رشبھ اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ خانپور کے ایم ایل اے امیش کمار رشبھ پنت کی خیریت دریافت کرنے میکس ہسپتال پہنچے۔ اس دوران ایم ایل اے نے رشبھ پنت کی ماں، بہن ساکشی، کرکٹر نتیش رانا اور کنبہ کے افراد سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : Rishabh Pant Accident شیکھر دھون کا رشبھ پنت کو مشورہ ’گاڑی آرام سے چلایا کر‘ ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.