ETV Bharat / sports

شبمن گل کو ٹیسٹ میں جارحیت پر لگام لگانے کی ضرورت: سنیل گواسکر

author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 31, 2023, 10:45 PM IST

بھارت اور افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد بھارتی بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عظیم ٹیسٹ بلے باز سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ شبمن گل ٹیسٹ کرکٹ کی طرح بلے بازی نہیں کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ گل ٹیسٹ کرکٹ میں بہت جارحانہ طریقے سے کھیل رہے ہیں۔

Shubman Gill is playing a bit too aggressively in Test cricket
شبمن گل کو ٹیسٹ میں جارحیت پر لگام لگانے کی ضرورت: سنیل گواسکر

سنچورین: اپنے وقت کے عظیم ٹیسٹ بلے باز سنیل گاوسکر نے کہا کہ ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ کے مقابلے ٹیسٹ میں فرق ہے اور اس فارمیٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے شبمن گل کو اپنی بلے بازی کی جارحیت کو روکنا چاہیے۔ گاوسکر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گل ٹیسٹ کرکٹ میں بہت جارحانہ طریقے سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کرکٹ کے مقابلے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں تو اس میں تھوڑا فرق ہوتا ہے۔ فرق گیند میں ہوتاہے۔

انہوں نے کہا، ’’سرخ گیند ہوا میں اور پچ کے باہر بھی سفید گیند کے مقابلے تھوڑا زیادہ گھومتی ہے۔ اس میں باؤنس بھی قدرے زیادہ ہوتاہے، انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے۔‘‘ گاوسکر نے کہا، "شبمن گل نے اپنے کیریئر کی بہت اچھی شروعات کی اور ہم نے ان کے شاٹس کی تعریف کی۔ ہم صرف امید کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی فارم میں واپس آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وہ سخت محنت کرے گا اور مستقبل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ گل کو جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جب وہ دن کے شروع میں پہلی اننگ میں ناندرے برجر کی ایک وائیڈ ڈلیوری پر شاٹ لگانے کی کوشش کی تو ان کا کیچ پکڑ لیاگیا تھا اور جب انہوں نے دوسری اننگ میں لائن کے پار کھیلنے کی کوشش کی تو مارکو جانسن نے انہیں آؤٹ کردیا۔ تیسرے نمبر پر ان کا اسکور دو اور 26 رہا۔

اس سال گل نے وائٹ بال فارمیٹ میں 63.36 کی اوسط اور 105.45 کے اسٹرائیک ریٹ سے ون ڈے میچوں میں 1584 رنز، نیز ٹی20 میں 44.51 کی اوسط اور 154.30 اسٹرائیک ریٹ سے 1202 رنزبناکر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.