دبئی:تمام آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ سیریز اور ٹی20 انٹرنیشنل میچ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے ایک ںیوٹرل امپائرمقررکرنے کے فیصلے کے بعد ریڈفرن کی تقرری کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ریڈفرن دو طرفہ سیریز میں آئی سی سی کی طرف سے مقرر کی گئی پہلی خاتون نیوٹرل امپائر بن گئی ہیں۔
ریڈفرن نے اپنی تقرری کے بارے میں کہاکہ یہ خواتین کی کرکٹ اور خواتین کی کرکٹ حکام دونوں کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ میں آئی سی سی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور اس طرح کی مزید تقرریوں کی منتظر ہوں۔
آئی سی سی کے جنرل منیجر آف کرکٹ وسیم خان نے کہاکہ یہ خواتین کی کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ ہم ویمنز میچ آفیشلز پاتھ وے پروگرام کو نافذ کرنے اور اپنے بہترین پرفارمرز کے لیے آفیشٹنگ کے مواقع کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ 188 رنوں پر سمٹی، آسٹریلیا کے 59 رنوں پر دو وکٹ
انہوں نے کہا کہ نیوٹرل تقرریوں سے خواتین امپائرز کو مختلف حالات میں مزید نمائش ملے گی اور ان کے ساتھ امپائرنگ کرنے والی مقامی خواتین امپائروں کو سیکھنے اور ترقی میں مدد ملے گی۔مستقبل میں مزید خواتین امپائرز کو مردوں کے کرکٹ میچ میں تعینات کیا جا سکتا ہے۔
یواین آئی