ETV Bharat / sports

Stephan Myburgh Announces Retirement نیدرلینڈ کے اسٹیفن مائیبرگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی - Stephan Myburgh announces retirement

نیدر لینڈ نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے آخری مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 13 رن سے شکست دے دی۔ اس میچ میں 38 سالہ مائیبرگ نے صرف 30 گیندوں پر 37 رن بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ Netherlands' Stephan Myburgh Announces Retirement

Stephan Myburgh announces retirement from professional cricket
نیدرلینڈ کے اسٹیفن مائیبرگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی
author img

By

Published : Nov 8, 2022, 5:25 PM IST

ایڈیلیڈ: ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنے والی نیدرلینڈ ٹیم کے اوپنر اسٹیفن مائیبرگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ Netherlands' Stephan Myburgh Announces Retirement

مائیبرگ نے پیر کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’ہینگنگ اپ دی بوٹ.... خدا بہت بڑا ہے۔ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ میں ورلڈ کپ میں اپنے کیرئیر کا اختتام جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے ساتھ کروں گا۔ یہ یاد ہمیشہ تازہ رہے گی۔ میں کے این بی سی کرکٹ اور نیدر لینڈ کا شکر گزار ہوں۔ میں صرف عیسیٰ، دوستوں، خاندان، منتظمین اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کر سکتا ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے ریٹائرمنٹ لینے کا ذہن بنا لیا ہے۔ تاہم وہ کلب کی سطح پر کھیلنا جاری رکھیں گے۔ نیدر لینڈ نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے آخری مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 13 رن سے شکست دے دی۔ اس میچ میں 38 سالہ مائیبرگ نے صرف 30 گیندوں پر 37 رن بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی جس کی وجہ سے نیدرلینڈز چار وکٹوں پر 158 رن کا مشکل اسکور بناسکی۔

پریٹوریا میں پیدا ہوئے، مائیبرگ نے سنہ 2011 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنے کیریئر میں 22 ون ڈے اور 45 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔ انہوں نے اس سال کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ مائیبرگ نے اپنے ٹی 20 کیریئر میں 21.78 کی اوسط اور 114.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے 915 رن بنائے ہیں۔ وہ میکس او ڈاؤڈ اور بین کوپر کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنلز میں نیدرلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.