سری لنکا کی کرکٹ ٹیم جو انگلینڈ کے دورے پر ہے اور بورڈ نے سری لنکا کے 3 کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔ ان کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کے موقع پر بایو بلبل کو توڑنے کے کی وجہ سے سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تینوں کو معطل کردیا ہے۔
-
Familiar faces in Durham tonight, enjoying their tour! Obviously not here to play cricket, this video was taken at 23.28 Sunday. Disappointing performance by these cricket players but not forgetting to enjoy their night at Durham. RIP #SrilankaCricket #KusalMendis #ENGvSL pic.twitter.com/eR15CWHMQx
— Nazeer Nisthar (@NazeerNisthar) June 28, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Familiar faces in Durham tonight, enjoying their tour! Obviously not here to play cricket, this video was taken at 23.28 Sunday. Disappointing performance by these cricket players but not forgetting to enjoy their night at Durham. RIP #SrilankaCricket #KusalMendis #ENGvSL pic.twitter.com/eR15CWHMQx
— Nazeer Nisthar (@NazeerNisthar) June 28, 2021Familiar faces in Durham tonight, enjoying their tour! Obviously not here to play cricket, this video was taken at 23.28 Sunday. Disappointing performance by these cricket players but not forgetting to enjoy their night at Durham. RIP #SrilankaCricket #KusalMendis #ENGvSL pic.twitter.com/eR15CWHMQx
— Nazeer Nisthar (@NazeerNisthar) June 28, 2021
کوشل مینڈس، وکٹ کیپر نیروشن ڈِکویلا اور سلامی بلے باز دھنوشکا گوناتلکا کو فوری طور پر سری لنکا واپس آنے کا حکم دیا ہے۔ ان تینوں پر تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کی شکست کے بعد رات کے وقت ڈرہم کی سڑکوں پر گھومتے نظر آئے تھے۔ اس میچ میں سری لنکا کو 89 رنز سے کرشنگ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور تینوں کھلاڑی اس میچ کا حصہ بھی تھے۔
ان کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں سری لنکن ٹیم کے یہ تینوں کھلاڑی رات کے وقت اپنے ہوٹل سے باہر جاتے ہوئے دیکھے گئے تھے اور اس کے بعد ہی ان پر بایو بلبل کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھون کی زیر قیادت بھارتی ٹیم سری لنکا کے دورے پر روانہ
سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سکریٹری موہن ڈی سلوا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے نیروشن ڈیکویلا، دھنوشکا اور کوشل مینڈس کو بائیو بلبل توڑنے پر معطل کردیا ہے اور انہیں فوری طور پر وطن واپس آنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ کو انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر سیریز 0۔3 سے جیت لی تھی۔ جس کی وجہ سے سری لنکا کو اکتوبر 2020 کے بعد مسلسل پانچویں ٹی 20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سری لنکا کو انگلینڈ کے خلاف تین یک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے جس کا پہلا میچ 29 جون کو چیسٹر لی اسٹریٹ پر کھیلا جائے گا۔