ETV Bharat / sports

تھسارا پریرا انٹرنیشنل کرکٹ سے سکبدوش

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز تھسارا پریرا نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

thisara Perera
thisara Perera
author img

By

Published : May 3, 2021, 10:55 PM IST

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تھسارا پریرا نے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے لیے سبکدوشی کا یہ صحیح وقت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیم میں موقع ملے۔ پریرا نے 6 ٹیسٹ، 166 یک روزہ اور 84 ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

تیز گیند باز ایس ایل سی کو خط لکھا کہ 'مجھے فخر ہے کہ میں سات کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے میں کامیاب رہا اور بنگلہ دیش میں بھارت کے خلاف سنہ 2014 میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ میری زندگی کا ایک اہم لمحہ تھا۔

سری لنکا کرکٹ نے بھی پریرا کو سنہرے مستقبل کے لیے مبارکباد دی ہے۔ ایس ایل سی کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ 'تھسارا ایک شاندار آل راؤنڈر ہیں جنہوں نے بطور کھلاڑی سری لنکا کرکٹ میں اہم خدمات پیش کی اور ملک کے شاندار کرکٹ لمحوں میں اپنا کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ تھسارا پریرا آئی پی ایل میں رائزنگ پونے سپر جینٹس، چنئی سُپر کنگز، ممبئی انڈینز، کنگز الیون پنجاب اور سن رائزرس حیدرآباد کے لئے بھی کھیل چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.