ETV Bharat / sports

T20 World Cup مینڈس کی نصف سنچری، سری لنکا نے 163 رن کا ہدف دیا

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے سست شروعات کی، لیکن کوسل مینڈس کی (79) کی نصف سنچری کی بدولت سری لنکا نے نیدرلینڈ کو 163 رنز کا ہدف دیا۔ Sri Lanka set 163-run target for Netherlands in T20 World Cup

Sri Lanka set 163-run target for Netherlands in T20 World Cup
مینڈس کی نصف سنچری، سری لنکا نے 163 رن کا ہدف دیا
author img

By

Published : Oct 20, 2022, 12:20 PM IST

Updated : Oct 20, 2022, 2:04 PM IST

گیلونگ: سری لنکا نے کوسل مینڈس (79) کی نصف سنچری کی بدولت ٹی- 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں نیدرلینڈ کے خلاف 163 رنز کا ہدف دیا۔ مینڈس نے 44 گیندوں میں پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے۔ Sri Lanka set 163-run target for Netherlands in T20 World Cup

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے سست شروعات کے بعد پاتھم نسانکا کی وکٹ کو 14 (21) رنز پر کھو دیا۔ وان میکرن (25/2) نے اگلی ہی گیند پر دھننجے ڈی سلوا کو صفر پر پویلین بھیجا۔ چاریتا اسلانکا (31) نے مینڈس کے ساتھ مل کر سری لنکا کی اننگز کو سہارا دیا اور تیسری وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت داری کی۔ تجربہ کار گیند باز باس ڈی لیڈ (31/2) نے اسلانکا کو آؤٹ کرکے یہ شراکت توڑ دی۔ مینڈس نے اس کے بعد اننگز کی رفتار کو تبدیل کیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیم کو 150 رنز تک پہنچا دیا۔ سری لنکا نے مینڈس کی شاندار بلے بازی کی بدولت آخری پانچ اوورز میں 53 رنز جوڑے۔ سری لنکا نے آخری اوور میں مینڈس کے آؤٹ ہونے کے ساتھ 20 اوورز میں 162/6 بنائے۔

اس کے علاوہ نیدر لینڈ کی جانب سے ٹم گٹن اور فریڈ کلاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

Last Updated : Oct 20, 2022, 2:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.