ETV Bharat / sports

Sri Lanka Cricket suspends Danushka سری لنکن بورڈ نے ملزم کھلاڑی کو کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے معطل کردیا - Danushka Gunathilaka sexual assault charges

جنسی زیادتی معاملے میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا کو سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے معطل کردیا۔ دانوشکا گوناتھیلاکا کو اتوار کے روز آسٹریلیائی پولیس نے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

Sri Lanka Cricket suspends Danushka Gunathilaka from all forms of cricket
سری لنکن بورڈ نے دانوشکا گوناتھیلاکا کو تمام فارمیٹ سے معطل کردیا
author img

By

Published : Nov 7, 2022, 1:31 PM IST

کولمبو: سری لنکن بورڈ نے دانوشکا گوناتھیلاکا کو کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے سے معطل کر دیا ہے۔ در اصل ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آئے کرکٹر دھنوشکا گناتیلکا کو اتوار کے روز آسٹریلیائی پولیس نے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اسی درمیان سری لنکا کی ٹیم اتوار کے روز ہی گوناتھیلاکا کے بغیر اپنے ملک روانہ ہوگئی تھی۔ Sri Lanka Cricket suspends Danushka Gunathilaka from all forms of cricket

آسٹریلوی پولیس کے مطابق گوناتھیلاکا کے خلاف ایک 29 سالہ خاتون نے جنسی زیادتی کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق دونوں کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ کے تحت ہوئی۔ مقامی پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گوناتھیلاکا نے بدھ کی شام خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اب سری لنکن بورڈ نے اس پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گوناتھیلاکا کو کرکٹ کی تمام فارمیٹ سے معطل کر دیا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم اتوار کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ سری لنکا کرکٹ نے اس معاملے پر پہلے ہی بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کھلاڑی قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔' گوناتھیلاکا پہلے راؤنڈ میں نمیبیا کے خلاف کھیلے اور بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد وہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ سری لنکا کی ٹیم نے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، لیکن گروپ ون میں چوتھے نمبر پر رہی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.