ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 In Sri Lanka : سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پر اعتماد - سری لنکا کرکٹ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا

سری لنکا میں بڑے پیمانے پر سیاسی بحران کے باوجود سری لنکا کرکٹ بورڈ اگست کے آخر میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پوری طرح پُراعتماد ہے۔ سری لنکا کو چھ ملکی ایشیا کپ کے مقام کے طور پر برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کرے گی۔ Lanka Cricket Confident of Hosting Asia Cup 2022

Sri Lanka Cricket Confident of Hosting Asia Cup 2022 Amid Economical Crisis
سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پر اعتماد
author img

By

Published : Jul 15, 2022, 7:39 PM IST

حال ہی میں آسٹریلیا کی کامیاب میزبانی کے بعد سری لنکا کرکٹ کے سکریٹری موہن ڈی سلوا نے کہا کہ ملک میں جاری صورتحال کےباوجود کرکٹ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ گزشتہ ماہ سے سری لنکا کے عوام صدر اور وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں آئے روز بدامنی کا ماحول ہے۔ آسٹریلوی ٹیم جون میں سری لنکا آئی تھی اور دورہ مکمل کر کے وطن واپس لوٹی ہے۔ سیریز کے آخری ٹیسٹ کے دوران مظاہرین پڑوسی گالے فورٹ میں مظاہرہ کر رہے تھے۔

موہن ڈی سلوا کے ایشیا کپ کے بارے میں پُر امید رہنے کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی ٹیم حال ہی میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے سری لنکا پہنچی ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلے ہی وارم اپ میچز کھیل چکی ہے اور پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم باہر کے سیاسی تنازع سے متاثر نہیں ہوئی۔ ڈی سلوا نے جمعرات کو کہا تھا کہ جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ہم سری لنکا میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کرانے کی تجویز ہے۔ اس سے قبل 20 اگست سے 26 اگست تک کوالیفائر کھیلے جائیں گے جس میں ہانگ کانگ، کویت، سنگاپور اور یو اے ای جیسے ممالک حصہ لیں گے۔ افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور سری لنکا اس ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ICC ODI Ranking: جسپریت بمراہ ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک گیند باز بن گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.