ETV Bharat / sports

Sri Lankka Cricket Board Sacked سری لنکا حکومت نے کرکٹ بورڈ کو برطرف کر دیا - خلاف ورلڈ کپ 2023 کے لیگ میچ

سری لنکائی حکومت نے ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ 2023 کے لیگ میچ میں کرکٹ ٹیم کی 302 رنز سے عبرتناک شکست کے بعد کرکٹ بورڈ کو برخاست کر دیا ہے۔

سری لنکا کی حکومت نے ملک کے کرکٹ بورڈ کو برطرف کر دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 4:15 PM IST

کولمبو : سری لنکا کی حکومت نے ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ 2023 کے لیگ میچ میں کرکٹ ٹیم کی 302 رنز سے عبرتناک شکست اور مسلسل ناقص کارکردگی کے مظاہرے کے بعد کرکٹ بورڈ کو برخاست کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ہاتھوں 302 رنز کی شکست کے بعد سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے بورڈ کے تمام ارکان کو فارغ کر دیا ہے۔ وزیر کھیل کے دفتر نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک کے 1996 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ارجن راناٹنگا کو نئے عبوری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر کھیل رانا سنگھے نے سری لنکا کرکٹ کے لیے ایک عبوری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ نئے سات رکنی پینل میں سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج اور بورڈ کے سابق چیئرمین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے باوجود پاکستان پر جرمانہ

حکومت کا یہ اقدام بورڈ کے دوسرے اعلیٰ ترین عہدیدار موہن ڈی سلوا کے عہدہ چھوڑنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی گزشتہ ہفتے میزبان ہندوستان کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں 302 رنز کی شکست کے بعد رانا سنگھے نے کھلے عام پورے بورڈ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ اس وقت سری لنکا سات میچوں میں دو جیت کی بدولت پوائنٹ ٹیبل میں چار پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.